گوشواروں میں حقائق چھپانے کا الزام، جمشید دستی کو نوٹس جاری

ؤ دستی نے کاغذاتِ نامزدگی کے گوشواروں میں 194 کینال سے زائد اراضی ظاہر نہیں کی‘امیر اکبرسیال

ہفتہ 8 فروری 2025 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2025ء)الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کو گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں نوٹس جاری کر دیا گیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق سابق چیئرمین یونین کونسل امیر اکبر سیال نے جمشید دستی کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جمشید دستی نے کاغذاتِ نامزدگی کے گوشواروں میں 194 کینال سے زائد اراضی ظاہر نہیں کی۔امیر اکبر سیال کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ جمشید دستی کا بطور ایم این اے نوٹیفکیشن معطل کر کے کارروائی شروع کی جائے۔الیکشن کمیشن نے گوشواروں میں حقائق چھپانے کے الزام میں جمشید دستی کو 19 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔