8فروری کو انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، یہ تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے
حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور معیشت سکڑ جائے گی، مولانا فضل الرحمان کا دعوٰی
محمد علی
اتوار 9 فروری 2025
00:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غریب عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ہم ان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومت کے معاشی استحکام کے دعوے بے بنیاد ہیں ، اگلے سال مہنگائی مزید بڑھے گی اور جی ڈی پی کم ہوگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترامیم کے ذریعے ہم نے آئین پارلیمنٹ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ کیا ہے، اپوزیشن اتحاد کی باتیں دلی دور است کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کوجیل میں رکھنے کے خلاف ہوں، مخالفین کوطاقت سے سیاست کے میدان سے باہرکرنے کاحامی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں شدت پسندی نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں پی ٹی آئی اورجے یوآئی کے درمیان رویئے میں شدت تھی، حالات کواعتدال پرلاناچاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ ہار چکا ہے، امریکا افغانستان کے بعد فلسطین میں بھی شکست کھا چکا ہے، عالمی قوتوں کا جنگی جنون زمین بوس ہورہا ہے، بین الاقوامی مسئلے مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین، فلسطینیوں کی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اوٹ پٹانگ ہیں، ٹرمپ بین الاقوامی معاملات جانتے ہی نہیں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ملک کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
-
پشاور میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 40روپے کمی، عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول
-
رضا ڈار کیس: عدالت میں جرم ثابت ہوجاتا ہے تو سزا کیلئے کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہوسکتی. بیرسٹر عقیل ملک
-
امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں کوپاکستان میں نمائندگی دینے کافیصلہ کیا گیا ہے. احسن اقبال
-
مری ایکسپریس وے پردھنتارپل کے قریب کارکھائی میں جاگری، 2خواتین زخمی
-
یہ کیس سی سی ڈی کو نہیں دیا جائے گا، لاہور پولیس اس کیس کو خود دیکھے گی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
-
رضا ڈار کیس میں کسی اور کے ’باس‘ ہونے کی بات بالکل غلط ہے، فیصل کامران
-
ایکسیڈنٹ کے بعد لڑکیاں دکان میں چھپیں، پولیس نے فوری پہنچ کر بازیاب کرایا، ڈی آئی جی آپریشنز
-
رضا ڈار کیس کی ایف آئی آر میں نامزد ’باس‘ کا اصل کردار بے نقاب، سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کا انکشاف
-
شاہین چوک اسلام آباد پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
گلیات میں ماڈل ویلج منصوبے سے مقامی لوگوں کی آمدن میں اضافہ اور معیار زندگی بلند ہوگا‘صوبائی حکومت گلیات کو مری کے برابر فنڈزفراہم کرئے.رجب علی عباسی
-
لاہور اسلام آباد موٹروے کے ٹول ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.