
جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ کے 6 ججز کے ناموں کی منظوری دیدی
چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق ، بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم خان کاکڑ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم ، سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی ودیگر ججز کے ناموں کی منظوری دی گئی
فیصل علوی
پیر 10 فروری 2025
16:48

(جاری ہے)
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پانچوں ہائیکورٹ کے 24 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کیااور اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
دونوں ججز نے چیف جسٹس کو اجلاس موخر کرنے کیلئے خط بھی لکھا تھا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم پر فیصلے ہونے تک اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا گیا جس کے بعد اس اعتراض پر ووٹنگ کرائی گئی اور اجلاس میں شریک اکثریت ممبران نے فیصلہ دیا کہ اجلاس جاری رکھا جائے ۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی کارروائی جاری رکھنے پر بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے بھی اس موقع پر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور علی ظفر نے اپنے احتجاج کومیٹنگ منٹس کا حصہ بنوایا۔ بعدازاں پی ٹی آئی ممبران نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے بعد اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا اور باہر آگئے۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی بجٹ، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کی پیشکش
-
پنجاب کا مالی سال 2025-26ء کا 5335ارب کا بجٹ پیش،تنخواہوں میں 10اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ
-
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، بجٹ تقریر کی کاپیاں پھاڑدیں
-
زرعی جنگلات پائیداراورلچکدار زراعت کی تعمیر کے لیے اہم ہیں.ویلتھ پاک
-
اسرائیل-ایران تنازعہ چوتھے روز میں داخل، ہلاکتوں میں اضافہ
-
وزیراعظم کا ضلع پشاور اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
ایئر انڈیا کے بوئنگ787 کی تکنیکی خرابی کا شبہ ہونے پر ہانگ کانگ میں لینڈنگ
-
بلوچستان سے رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال
-
ایران کا بڑا حملہ‘ اسرائیل پر100 بیلسٹک میزائلوں کی بارش‘8افراد کے مارے جانے کی تصدیق
-
اسرائیل کے حملوں کے دوران جنگ بندی پر کوئی مذاکرات نہیں کریں گے. ایران
-
عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار ٹرائل سے بچنے کی کوشش ہے. عدالت کا تحریری فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.