پنجاب یونیورسٹی میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کل ہوگا

پیر 10 فروری 2025 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2025ء) پنجاب یونیورسٹی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ز۰یر اہتمام پرائم منسٹر ویمن باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ اور آل پاکستان ایچ ای سی انٹرورسٹی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ بروزمنگل (کل) 12 بجے دوپہر کو پنجاب یونیورسٹی سپورٹس گراؤنڈ ،نیو کیمپس میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی و دیگر شرکت کریں گے۔