میرا بیٹا زندہ ہے، فوری بازیاب کرایاجائے، اغوا ہونیوالے نوجوان کی والدہ کا ویڈیو بیان آگیا

پولیس کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں، گرفتاری کے بعد سے ملزم بیانات بدلتا رہا ہے، والدہ مصطفی

منگل 11 فروری 2025 22:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2025ء)کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو نوجوان کے اغوا ہونے کے واقعہ پر مغوی مصطفی کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ مصطفی کا اغوا معمہ بن چکا، پولیس حکام بے بس دکھائی دے رہے ہے۔والدہ نے مصطفی کے قتل سے متعلق چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا زندہ ہے، اسے فوری بازیاب کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مصطفی کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں، پولیس کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں ہیں، گرفتاری کے بعد سے ملزم بیانات بدلتا رہا ہے۔ویڈیو بیان کے مطابق ابتدا میں پولیس نے مصطفی کے اغوا کو سنجیدہ نہیں لیا تھا، ایک ہفتے تک کیس میں کسی قسم کی پیشرفت نہ ہوئی تھی۔مغوی کی والدہ کے مطابق کیس اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل ہونے کے بعد پیشرفت ہوئی ہے، سی پی ایل سی حکام نے مصطفی کو ڈھونڈنے میں بڑی مدد کی۔

(جاری ہے)

مجھے یقین ہے میرا بیٹا زندہ ہے، اسے فوری بازیاب کرایا جائے۔گزشتہ شب پولیس حکام نے دعوی کیا تھا کہ ملزم ارمغان نے مغوی مصطفی کے قتل کا اعتراف کیا تھا، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں قتل کے بعد لاش ملیر میں پھینکنے کا انکشاف کیا تھا۔حکام کے مطابق پولیس کی تلاش کے باوجود مصطفی ملا نہ ہی اس کی لاش مل سکی، مصطفی کا اغوا معمہ بن چکا ہے، پولیس حکام بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :