
ی*پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی عدم دلچسپی کا سلسلہ جاری ، سپیکر کا اظہار افسوس
-پری بجٹ بحث اہم ترین ایجنڈا ہے،ارکان کا ایوان میں نہ آنا افسوسناک ہے، ملک احمد خان
جمعہ 14 فروری 2025 20:15
(جاری ہے)
پارلیمانی امور کے وزیر بھی اجلاس شروع ہونے کے تقریباً40منٹ بعد پہنچے ۔اپوزیشن کے نقطہ اعتراض پر تحریک التوائے کار کے معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے سپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ تحریک التوائے کار کے معاملے پر خود بھی تذبذب کا شکار ہوں،آئین میں کیسے ترمیم کی جائے اور اس کی درستگی کیسے ہوگی،تحریک التوائے روزانہ نہیں بلکہ بہت اہم نوعیت کے معاملے پر آنی چاہیے،اگر بہت اہم معاملہ ہوتو پھر اسمبلی کارروائی کو معطل کردیا جائے اس پر بحث سے قرارداد لاکر حل تلاش کیاجائے۔
تحریک التوائے کار کامعاملہ لا ریفارمز کمیٹی میں لے کر گئے ہیں تو کمیٹی میں اپوزیشن ممبران کو بھی بلاکر لائحہ عمل طے کریں گے۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے محکموں کے سامنے بے بسی کا اعتراف کر لیا ۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے محکموں پر ایک بار پھر برہمی کا اظہارکیا اور رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلی سیکرٹریٹ اردو ترجمہ کے بغیر کوئی بھی بل کسی محکمہ کا وصول نہ کرے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مہنگائی کے اس دور میں محکمہ زکوة و عشر میں شادی کی رقم پچیس ہزار روپے مختص ہونے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ زکو ة و عشر کو شادی فنڈ کم از کم ایک لاکھ روپے کرنے کی تجویز دے دی۔ان کا کہنا تھا کہ پچیس ہزار روپے تو شادی فنڈز بہت بڑی زیادتی ہے،آپ نے اور ہم نے تو تنخواہ بہت بڑھالی ہے ، شادی رقم بھی بڑھنی چاہیے،پچھلے پچیس سال سے شادی رقم پچیس ہزار روپے کی نا بڑھانا باعث شرم و باعث افسوس ہے۔اسپیکر نے پارلیمانی سیکرٹری کو ہدایت کی کہ 25ہزار روپے شادی فنڈ پر رپورٹ محکمہ کو بھجیں اور معاملہ ایوان میں لائیں، قرارداد لائیں وہ وفاق کو بھیجیں گے۔پارلیمانی سیکرٹری ملک افتخار نے ایوان کو یقین دلایا کہ محکمہ زکوٰة و عشر کی طرف سے شادی فنڈ بڑھادیا جائے گا۔اسپیکر ملک احمد خان نے کہا کہ زکوة کٹوتی بینکوں سے پیسوں کا انخلا ہوتا اس وقت سے زکوة رقم کاٹی جائے۔حکومتی رکن امجد علی جاوید نے نکاح سے پہلے زکوة و عشر فنڈزسے مستحق افراد کو فنڈ کے حصول کے لئے نکاح نامے کی شرط ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے محکمہ والے نکاح نامہ مانگتے ہیں ،پالیسی پر نظر ثانی کریں۔پارلیمانی سیکرٹری زکوة و عشر ملک افتخار احمد نے یقین دہانی کروائی کہ محکمہ زکوة کمیٹیوں کے ساتھ بیٹھ کر معاملہ حل کرلیتے ہیں، زکوة کمیٹی اگر کسی کو شادی کے پیسے کے لئے منظوری دے دیتی ہے تو پھر اسے پیسے دیدیں گے۔ حکومتی رکن ممتاز بیگم نے بھی کہا کہ پچیس ہزار روپے کی رقم بہت کم ہے جبکہ نکاح نامہ کی شرط نہیں ہونی چاہیے۔اجلاس کے دوران حکومتی رکن محمد ارشد ملک نے کہا کہ کچھ حکومتی لوگوں کے اعتراض کے باعث ایوان میں سوال کرنا ہی چھوڑ گیا تھا مگر آپ کی وجہ سے دوبارہ اسمبلی بزنس کا آغاز کردیا ہے،سابق سپیکر نے میرا نام ٹرپل ٹو رکھا تھا کیونکہ میرا حلقہ 222تھا آپ بھی مجھے کوئی نیا اچھا سا نام دیدیں دکھی نام ٹھیک نہیں ہے۔وقفہ سوالات کے دوران رکن صوبائی اسمبلی امجد علی جاوید نے کہا کہ فیصل آباد ڈویزن میں دل کے مریضوں کے اپریشن کے لیے صرف ایک سرجن موجود ہے،فیصل آباد ڈویژن کو چار ڈسٹرکٹ لگتے ہیں جس میں جھنگ،چنیوٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور فیصل آباد ڈسٹرکٹ شامل ہیں ، مریضوں کو اپریشن کے لیے لاہور جانا پڑتا ہے۔وقفہ سوالات کے بعد نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے راجہ شوکت عزیز نے سپیکر ملک محمد احمد خان کو کامیاب سی پی اے کانفرنس پر مبارکباد دی جس پر سپیکر کا کہنا تھا کہ سی پی اے ڈائیلاگ کا مقصد دنیا میں پاکستان کا بہترین چہرہ دکھانا تھا،پاکستان تو پہلے بھی سی پی اے کانفرنس کی میزبانی کرنا چاہتا تھا لیکن حالات سازگار نہیں تھے،دنیا میں پارلیمنٹ واحد جگہ ہے جو لوگوں کی خواہش امیدوں کا مرکز ہے، اپوزیشن و حکومت اپنے سارے معاملات پارلیمنٹ جیسے پلیٹ فارم پر حل کرسکتا، اگر کسی نے احتجاج بھی کرنا ہے تو پارلیمنٹ میں رولز موجود ہیں۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے جمخانہ کلب پر اشرافیہ کا قبضہ انتہائی شرمناک اور ظلم قرار ددیتے ہوئے انکشاف کیا کہ 26تحصیلوں میں جمخانہ کلبز کی آکشن ہورہی ہے لیکن کوئی بڈر نہیں مل رہے، میں تو چاہتا ہوں کہ لاء آف لینڈ کے مطابق جمخانہ کلب کا کرایہ طے کیا جائے، جمخانہ کلب کے معاملے پر اگلے ہفتہ کوئی حل نکالتے ہیں ، جمخانہ کلب کی ایک ہزار نوے کینال کا سالانہ کرایہ پچاس روپے ہے جو عوام پر ظلم کی انتہا ہے۔اپوزیشن رکن احمر بھٹی نے جمخانہ کلب کو سرکاری تجاوزات پر قبضہ قرار دے کر بلڈوزر چلانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جمخانہ کلب پر ایلیٹ کلاس کا قبضہ ناجائز ہے لہٰذا جمخانہ کلب کو مریم نواز سرکاری تجاوزات قرار دے کر مسمار کردیں۔سپیکر ملک احمد خان نے ممبران کے رویے کی وجہ سے اجلاس پیر مورخہ 17فروری دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔سپیکر کا کہنا تھا کہ اجلاس انتہائی افسوس کے ساتھ ملتوی کر رہا ہوں،اس سلسلے میں خط بھی لکھوں گا۔ اگر وزیراعلی کی میٹنگ ہو تو بات درست ہے لیکن اگر ایسا کچھ نہ ہو تو ارکان کا ایوان میں نہ آنا افسوسناک ہے۔کروڑوں روپے اجلاس بلانے پر خرچ آتے ہیں،پری بجٹ بحث اہم ترین ایجنڈا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.