
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اساتذہ، محققین اور طلباء و طالبات کو گھر بیٹھے کتابوں کی خریداری کیلئے آن لائن بک سٹور قائم کردیا
جمعرات 20 فروری 2025 17:57

(جاری ہے)
وائس چانسلر نے کسٹمر سروسز کو بہتر بنانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کتب کے سرچ میں نام، کوڈز اور پروگرام وائز دینے کی آپشنز دئیے جائیں۔
فنانشل مینجمنٹ میں شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے وائس چانسلر نے ہدایت کی کہ کتب کی فروخت اور آنے والی رقوم کا ریکارڈ رکھا جائے۔ وائس چانسلر نے ان ہدایات پر عملدرآمد اور آن لائن بک سٹور میں کتابوں کا خاطر خواہ ذخیرہ جمع کرنے اور کتابوں کی فروخت کے تمام طریقہ کار کو فعال بنانے کے لئے متعلقہ شعبہ جات کو 28 فروری کی ڈیڈ لائن دے دی۔واضح رہے کہ یونیورسٹی میٹرک، ایف اے اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگراموں میں داخل طلبہ کو درسی کتب ذریعہ ڈاک ارسال کرتی ہیں جبکہ باقی پروگراموں میں داخل طلبہ کودرسی کتب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر آن لائن دستیاب کی گئی ہے، آن لائن بک سٹور کی سہولت اساتذہ اور محققین کے علاوہ تمام کتب دوست افراد کے لئے ہوگی۔ کیمپس کے اندر فزیکل بک سٹور بھی قائم ہے، طلبہ اپنی سہولت کے مطابق فزیکل اور آن لائن دونوں میں سے کسی بھی سٹور سے اپنی مطلوبہ کتب خرید سکیں گے۔آن لائن سٹور سے کتب آرڈر کرنے کے بعد کسٹمر بل کی ادائیگی کریں گے، مطلوبہ رقم کی ادائیگی پر یونیورسٹی اپنے کسٹمر کو کتب بذریعہ پاکستان پوسٹ ارسال کرے گی۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے پاکستان پوسٹ کے ساتھ کتب کی ڈیلیوری کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات پر بات کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات :سائنس پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس کا پاکستان اسٹڈیز کا پرچہ لیا گیا
-
ڈاکٹرندیم احمد ملک نے کمپیوٹرسائنسز ایریا آف ریسرچ آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی
-
ایچ ای سی کے ڈاکٹرضیا القیوم اربوں روپے کے فنڈز میں مبینہ بے قاعدگیوں پرعہدے سے فارغ
-
ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستانی محققین اور فیکلٹی کے مختلف شعبوں میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف میں دسویں ایچ ای سی بیسٹ ریسرچ ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد
-
انٹر میڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات شروع ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.