رمضان سے قبل دکانداروں نے اشیا خوردونوش و دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے خود ساختہ مہنگائی شروع کردی ہے، اے این پی نوشہرہ

جمعرات 20 فروری 2025 19:50

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے ضلعی نائب صدر اول عبدالصمد پراچہ نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل نوشہرہ بھر کے دکانداروں نے اشیا خوردونوش اور دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے خود ساختہ مہنگائی شروع کردی ہے محکمہ خوراک نوشہرہ اور ضلعی انتظامیہ نوشہرہ ان تمام دکانداروں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں جس نے ماہ رمضان سے قبل خود ساختہ مہنگائی کی منصوبہ بندی کررکھی ہے ایسے دکانداروں کو جرمانوں کی بجائے سیدھا جیل میں ڈال دینا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ہے عبدالصمد پراچہ نے مزید کہا ہے کہ ایک طرف ملک میں بیروزگاری نے ڈیرے ڈال دئیے ہیں جس سے عام شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی ہے تو دوسری طرف حکومت کی جانب سے بھی ماہ رمضان میں شہریوں کے لیے کوئی خاطر خواہ ریلیف کا کوئی پروگرام نہیں ہے اوپر سے لالچ میں اکر دکاندار خود ساختہ مہنگائی کرکے شہریوں کا خون پسینے کی کمائی ہڑپ کرنے پر تل گئے ہوتے ہیں انہوں مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ماہ رمضان میں خصوصا اور عام دنوں میں عموما محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے زریعے بازاروں میں سرپرائز ویزٹ کیا کریں اور سرکاری نرخوں سے زائد وصولی کرنے والے دکانداروں کو جرمانوں کی بجائے جیل بجھوائیں تاکہ آئندہ کیلئے کوئی بھی دکاندار خود ساختہ مہنگائی کا مرتکب نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :