
لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے مزید دو کشمیریوں کی جائیداد ضبط کر لی،مقبوضہ جموں وکشمیر کی سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی، حریت کانفرنس
جمعہ 21 فروری 2025 22:44
(جاری ہے)
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ماورائے عدالت قتل ،بلا جواز گرفتاریوں، تشدد ، ملازمین کی برطرفی ، املاک پر قبضے اور جبر و استبداد کی دیگر منصوبہ بند کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جابرانہ ہتھکنڈوں کا مقصد کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنا اور انہیں بھارت کے آگے جھکنے پر مجبور کرنا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال عالمی برادری سے اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ وہ انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کا محاسبہ کرے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اس پر دباؤ ڈالے۔ دریں اثنا محکمہ بجلی کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں آج جموں میں چھٹے روز بھی ہڑتال جاری رکھی ۔ ملازمین کی یونین کے صدر اکھل شرما نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام عارضی ملازمین کی مستقلی اور دیگر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔ ضلع پونچھ میں کنٹرول لائن کے ساتھ واقع علاقے تارکنڈی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔ ادھر کانگرنس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے صدر طارق حمید قرہ نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ مودی حکومت جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کر کے کشمیری عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہی ہے ۔انہوں نے کشمیریوں پر ظلم و ستم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پانی اور بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو بھی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے خلاف قید کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
-
کشتواڑ، بھارتی پولیس نے 5 افراد گرفتار کر لیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.