میری پہچان پاکستان کے رہنمائوںکی محمد میاں سومرو سے ملاقات

والدہ کی وفات پر تعزیت کی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا تعزیتی پیغام پہنچایا

اتوار 23 فروری 2025 20:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2025ء)سابقہ صدر پاکستان و چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو سے ممتاز سیاسی رہنمائوں کیپٹن عمران سیف غوری، ارشد صدیقی،محمد بناہ نے ملاقات کی اور انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان رہنماں نے سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا تعزیتی پیغام پہنچایا اور ٹیلیفون پر سابق صدر محمد میاں سومرو سے ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا۔ غم کی اس گھڑی میں دعاگو ہوں کہ اللہ تعالی پکی والدہ کی بے حساب مغفرت و جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ اور پ سمیت تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے پر اجر عظیم عطا فرمائے۔