سازش سے بچیں جو موبائل کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے، حنیف عباسی

اتوار 23 فروری 2025 20:35

سازش سے بچیں جو موبائل کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے، حنیف عباسی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اس سازش سے بچیں جو موبائل فونز کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے۔راولپنڈی میں انجمن تاجران کی تقریب حلف برداری سے خطاب میں حنیف عباسی نے کہا کہ تاجروں کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں صحت اور صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات پر زیرو ٹالرنس ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے مایوسی کی باتیں کبھی نہیں کیں۔ 25 سال قید ہوئی کبھی مایوس نہیں ہوا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے۔ پہلے 4 ارب ڈالر اور اب زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر ہیں، مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 2 اعشاریہ 3 فیصد پر آگئی ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری شروع ہو گئی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ فیک اور فریب کی سازش سے بچیں، اس سازش سے بچیں جو موبائل کے ذریعے پھیلائی جا رہی ہے۔