
خصوصی افراد ہیرے کی مانند ہیں، جنہیں تراش کر قیمتی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہی- سید قاسم علی شاہ
منگل 25 فروری 2025 23:31
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد رفیق خان، ضلعی آفیسر سائرہ مشتاق، سنگی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے محمد آصف، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار طورو، اور ڈسٹرکٹ آفیسر پشاور سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جبکہ بڑی تعداد میں خصوصی افراد نے تقریب میں شرکت کی۔
صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت سے اہم معاملات توجہ سے محروم رہ جاتے ہیں، لیکن ہماری حکومت خصوصی افراد کو معاشرتی دھارے میں لانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے بعد اب ایبٹ آباد میں خصوصی افراد میں چیکس تقسیم کیے جا رہے ہیں، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کو کاروبار کے لیے ایک لاکھ سے پانچ لاکھ روپے تک بلاسود قرض فراہم کیا جائے گا، تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کے یہ خصوصی افراد ہیرے کی مانند ہیں، جنہیں تراش کر قیمتی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت کفالت پروگرام کے تحت 5 سے 16 سال کی عمر کے یتیم بچوں کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ فراہم کرے گی، جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔ اسی طرح خواتین کو سہارا پروگرام کے تحت 5 ہزار روپے تک راشن کی صورت میں مدد فراہم کی جائے گی، تاکہ معاشرتی فلاح و بہبود کے مشن کو مزید تقویت دی جا سکے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت کے مطابق انسانیت پر خرچ کرنا ہماری ترجیح ہے، اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہر گزرتے دن کے ساتھ عوامی فلاح کے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ سماجی بہبود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے اور صوبے کے ہر ضلع میں یکساں سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتا ہے۔تقریب کے دوران صوبائی وزیر نے خصوصی افراد میں فی کس 10 ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے، جبکہ پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے 8 جدید ویل چیئرز بھی خصوصی افراد کو دی گئیں۔ قبل ازیں صوبائی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد رفیق خان نے کہا کہ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ضلعی آفیسر سائرہ مشتاق نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراد کے لیے فنڈز جاری کروانے میں صوبائی وزیر کا کردار نمایاں رہا ہے، اور یہ خدمت نہ صرف دینی فریضہ ہے بلکہ توشہ آخرت بھی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھارتی پابندیاں شرمناک عمل ہے، شرجیل میمن
-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں تنخواہ کی ادائیگی کیلئے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا
-
گورنر سندھ کی ترکیہ میں حضرت ابو ایوب انصاری کے مزار پر حاضری
-
ہمارے محنت کش ہی ہماری معیشت اور قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں،بلاو ل بھٹو زرداری
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.