ا*جناح ہاؤس اور دیگر مقدمات میں اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج

ٴاسد عمر کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہے تھے‘آج بھی استثنیٰ کی دائر کی گئی درخواست مستردکردی گئی

بدھ 26 فروری 2025 19:50

ں لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور اور پولیس پر حملے کے مقدمات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی تین مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے عدم پیروی پر اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ اسد عمر کئی سماعتوں سے پیش نہیں ہو رہے تھے۔ وکلا نے آج بھی اسد عمر کی ایک پیشی سے استنثیٰ کی درخواست دائر کی۔ تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اسد عمر بیمار ہیں، نزلہ زکام اور بخار ہے۔ اسلیے استدعا ہے کہ اسد عمر کی ایک پیشی سے استنثیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔