خیبرپختونخوا میں اس وقت افسوسناک صورتحال ہے،سکندرشیرپائو

دہشتگردی میں اضافہ ہوا، تمام سرکاری محکموں میں جونیئر افسران بھرتی ہیں،رشوت کابازار گرم ، میرٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کرپشن بڑھ گئی ہے،صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی کی پریس کانفرنس

بدھ 26 فروری 2025 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2025ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندرحیات شیرپاؤ نے کہا ہے کہ3 مارچ کوصوبائی حکومت کاایک سال پوراہوگا،پچھلے 11 سال سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے،خیبرپختونخوا میں اس وقت افسوسناک صورتحال ہے اس وقت صوبائی حکومت زمینی حقائق کے برعکس کام کر رہی ہے،دہشتگردی میں اضافہ ہواہے، تمام سرکاری محکموں میں جونیئر افسران بھرتی ہیں،رشوت کابازار گرم ہے، میرٹ کو نظر انداز کیا جا رہا ہے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کرپشن بڑھ گئی ہے۔

پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سکندرحیات شیرپاؤ نے کہا کہ3 مارچ کوصوبائی حکومت کاایک سال پوراہوگا،پچھلے 11 سال سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت ہے ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں اس وقت افسوسناک صورتحال ہے اس وقت صوبائی حکومت زمینی حقائق کے برعکس کام کر رہی ہے۔ دہشتگردی میں اضافہ ہواہے،تمام سرکاری محکموں میں جونیئر افسران بھرتی ہیں، رشوت کا بازار گرم ہے، میرٹ کو نظرانداز کیا جا رہا ہے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ کرپشن بڑھ گئی ،سرکاری وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے،ریسکیو 1122 کے اہلکار اب بھی جیلوں میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں غربت میں 48% اضافہ ہوا ہے ۔صوبائی حکومت پنجاب سے اپنا موازنہ کر رہی ہے کار کردگی دکھانے کیلئے سوشل میڈیا کی ضرورت نہیں،غربت میں اضافہ حکومت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔پارٹی سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو فنڈ ریلیزکردیتے ہیں باقیوں کو نظر اندازکیا جاتا ہے ۔پشاورمیں اسٹریٹ کرائمز میں دن بدن اضافہ ہورہاہے موبائل اسنیچنگ بڑھ گئے اس وقت ،46 لاکھ 75 ہزار بچے سکول سے باہر ہیں،ضم اضلاع میں تعلیم کیلئے کوئی اقدامات نہیں ہیں۔

1 سال میں پی ٹی آئی صرف احتجاج کرتی رہی عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے،زمین یحقائق برعکس ہیں، عدالت اور سڑکوں پر نکلیں گے،عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، پاک افغان بارڈ بندنہیں ہونا چاہئے۔دونوں جانب پختون ہیں اس سے تجارت متاثر ہورہا ہے اور ہم اسکی مذمت کرتے ہیں،وفاق اور صوبائی حکومت اپنا کردار ادا کرے۔