ج*حب، عبدالغفور جاموٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا

جمعرات 27 فروری 2025 20:25

|حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2025ء) عبدالغفور جاموٹ قتل کیس .اہل خانہ انصاف کے منتظر8اکتوبر 2023 کی شام حب میں سوک سینٹر کے سامنے کیبن چلا کر اپنے گھر کی کفالت کرنے والے عبدالغفور جاموٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔اس واقعے کے وقت سیاسی و مذہبی جماعت کے سربراہ کی جام غلام قادر اسٹیڈیم آمد کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے۔

حب سٹی تھانے سے لے کر جام یوسف کالونی موڑ( امداد ہوٹل) تک پورا علاقہ سیکورٹی حصار میں تھا۔پولیس کی بھاری نفری موجود تھی مگر اس کے باوجود مسلح افراد کا آنا اور کھلے عام فائرنگ کرنا ایک سنگین سیکورٹی فیلیئر کو ظاہر کرتا ہے۔مقتول کے بھائی جمیل جاموٹ کا کہنا ہے کہ اتنے سخت سیکورٹی انتظامات کے باوجود ان کے بھائی کا قتل ہونا پولیس کی اہلیت پر بہت بڑا سوال ہی جمیل جاموٹ نے بتایا کہ واقعے کے بعد جام آف لسبیلہ جام کمال خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میر علی حسن زہری نے تعزیت کے لیے ان کے گھر کا دورہ کیا اور پولیس حکام سے کیس ٹریس کرنے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،مگر آج تک حب سٹی پولیس نے عبدالغفور جاموٹ قتل کیس میں کوئی پیش رفت نہیں کی بھائی کے قتل کے بعد ان کا گھرانہ نہ صرف شدید صدمے میں ہے بلکہ معاشی مسائل کا بھی شکار ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالغفور جاموٹ قتل کیس تاحال ایک معمہ بنا ہوا ہیجس سے پولیس کے تفتیشی نظام پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں جمیل جاموٹ نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور صوبائی وزیر زراعت علی حسن زہری سے اپیل کی ہے کہ وہ آئی جی بلوچستان سے اس کیس پر بات کریں اور ہمیں انصاف دلائیں۔