اوورسیز پاکستانیوں کا کیس لگا ہوا ہے تاریخ نہیں آئی، شیخ رشید
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کیلئے درخواست دی ہوئی ہے جو بھی فیصلہ آئے گا دیکھا جائے گا، مجھے اپوزیشن اتحاد میں سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، سربراہ عوامی مسلم لیگ کی میڈیا سے گفتگو
فیصل علوی
جمعہ 28 فروری 2025
12:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پاکستان، غریب عوام اور اسلام کی بات کی ہے۔
غریب کی مشکلات کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ رمضان آنے والا ہے مگرملک میں غریب تباہ ہوگیا۔ لوگوں کے گھر گیس اور بجلی کے بل آتے ہیں مگر گیس نہیں آتی ہے اورنہ بجلی نظرآتی ہے۔ راولپنڈی کی بیشتر سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی ہیں ۔میں ایک بات انتظامیہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ راولپنڈی کی سڑکوں کو کھولا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں ۔کیونکہ شدید ٹریفک جام کی وجہ سے عوام ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بدترین ٹریفک جام رہی تھی شہری کی گھنٹوں تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔ میری انتظامیہ سے گزارش ہے کہ رمضان المبارک میں غریب کا بھلا کردیں اور بند کئے گئے راستے کھولیں تاکہ عوام کو تھوڑا سا ریلیف ملے۔کیسز کے فیصلے عدلیہ نے کرنے ہیں۔جو فیصلہ عدلیہ کرے گی وہ سر تسلیم خم ہوگا۔دوسری جانب سپریم کورٹ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی بریت کی اپیل پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دئیے کہ پنجاب حکومت نے رپورٹ جمع کروانی ہے۔ کیس کی سماعت دو ہفتوں بعد دوبارہ ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
-
سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
-
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
-
پولیس افسران و اہلکاروں کی بنیادی تنخواہوں میں 250 فیصد اضافہ متوقع
-
عمران خان کے بیٹے ان سے ملنے تو آتے نہیں، پھر ان کی بات کرنے کا کیا فائدہ ہے، ناصر بٹ
-
نیپال میں تباہی کی ہولناک داستان، متاثرین کی زبانی
-
چڑیا گھر میں لڑکے کے شیر کے پنجرے میں چھلانگ لگا کر داخل ہونے کی ویڈیو جعلی نکلی
-
قومی اسمبلی سانحہ پمز پر کمیٹی بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی
-
بھارتی اسکول میں ملالہ کی کتاب پڑھائے جانے پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا
-
وفاقی وزیروں اور پمزانتظامیہ نے کہا آگ ایئرکنڈیشنر سے لگی، آج پتا چلا کہ اے سی تو چل ہی نہیں رہا تھا. ڈاکٹررمیش کمار
-
دنیا بھر کے تقریباً 35 فی صد نئے ویب پیجزپر منصوعی ذہانت کے نمایاں اثرات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.