چنیوٹ شہر کے مکمل سیوریج اور سڑکوں کی بحالی کے لئے 11ارب روپے کا میگاپروجیکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،مولانا محمد الیاس

جمعہ 28 فروری 2025 18:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) ممبر پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹ نے میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ صوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب نے چنیوٹ کے لئے میگاپروجیکٹ کا اعلان کیا ہے ۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب خواجہ ذیشان نے فتح مباہلہ کانفرنس چنیوٹ میں آمد کے موقع پر ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی کی رہائش گاہ پر ان سے خصوصی ملاقات کی ۔

اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران اعلان کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے چنیوٹ شہر کے مکمل سیوریج اور سڑکوں کی بحالی کے لئے 11ارب روپے کا میگاپروجیکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے یہ تین سالہ منصوبہ جون 2025سے شروع ہوجائے گا جو آئندہ 25سالوں کو مد نظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس میں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور بارشوں کے پانی کو اسٹور کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہوگا۔

انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو جامع رپورٹ تیار کرنے کا بھی حکم دے دیا ۔انہوں نے مزید کہ اکہ ہماری حکومت جلد چنیوٹ شہر کو باضابطہ طور پر میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا بھی اعلان کرنے والی ہے۔ اس موقع پر سماجی کارکن طارق بشیر ڈھڈی،محمد ساجد راجپوت نومنتخب سیکرٹری جنرل موبائل فون مارکیٹ عرفان رحمانی اوردیگر شہری بھی موجود تھے ۔جنہوں نے اس اعلان کو اہل چنیوٹ کے لئے بہت بڑا تحفہ قرار دیا۔\378