
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں 4 مارچ سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے
ہفتہ 1 مارچ 2025 16:54
(جاری ہے)
مراسلہ میں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ بارشوں کے دوران عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سائن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہیں، کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
مراسلہ میں حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں، سیاح موسمی صورتحال اور سڑکوں کی بندش کے پیش نظر سیاحتی مقامات کا رخ کرنے سے پہلے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں، پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی فری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، جلد بلدیاتی الیکشن ہوں گے ‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب کابینہ کا 27واں اجلاس، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کرنے کا اعلان
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.