
ل*صوبے کے 2 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جارہا ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان
اتوار 2 مارچ 2025 20:45
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزراء حاجی ولی محمد نورزئی،بخت محمد کاکڑ، اراکین اسمبلی ملک نعیم بازئی ،آغا عمر احمدزئی، ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے فیصل طارق، فیصل پانیزئی، عطاء اللہ مینگل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کو صوبے کے مستحقین میں منصفانہ راشن تقسیم کرنے کا کہا گیا تھا تمام ڈپٹی کمشنرز نے مستحقین کی شارٹ لسٹنگ کی تھی راشن کی تقسیم کا مقصد مستحقین کی خوشیوں میں اضافہ کرنا تھا قومی شاہراہوں کی بندش سے راشن کی تقسیم میں مشکلات پیش آرہی ہیں کیونکہ یہ راشن ماہ صیام سے قبل مستحقین کو ملنا تھا لیکن راستوں کی بندش کے باعث یہ کام تاخیر کا شکار ہوا اس حوالے سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو کہا گیا ہے کہ وہ میرٹ پر راشن تقسیم کریں بلوچستان کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف ہیں دور دراز علاقوں میں کون سے لوگوں کے بینک اکائونٹ ہیں کہ انہیں کیش ادائیگی کریں عدالتی احکامات کے باوجود قومی شاہراہیں بند کر دی جاتی ہیں طاقت کا استعمال کریں تو اس پر رد عمل آتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کی بحالی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری نبھائیں گے احتجاج کرنے والی خواتین اپنے شیر خوار بچوں کو ساتھ لاتی ہیں انہوں نے کہا کہ دفعہ 144ہمیں اجازت دیتا ہے کہ طاقت کا استعمال کریں جس طرح جتھے آکر قومی شاہراہیں بند کردیتے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کسی کو غائب کرکے پریشر حکومت پر ڈالا جاتا ہے حکومت صبر اور تحمل سے کام لے رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے 2 لاکھ 50 ہزار مستحق خاندانوںمیں ماہ صیام کے حوالے سے راشن تقسیم کرے گا جس کا مقصد ان لوگوں کو ماہ صیام کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے پی ٹی آئی رہنماء اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسے اضلاع نو گو ایریا ہے وہ کسی ایک ضلع کا نام محمود خان اچکزئی سے پوچھے بغیر بتائیں وہ ان 8 اضلاع کے نام بتائیں جہاں آزادی کے نعرے لگ رہے ہیں کیا عمران خان حکومت نے کالعدم تنظیموں کے کارندے نہیں چھوڑے بلوچستان کئی سالوں سے دہشت گردی کا شکار ہے حکومت اسمارٹ کائنیٹک آپریشنز کر رہی ہے،دہشت گرد عصر اور مغرب کے وقت ہی کارروائیاں کیوں کرتے ہیں پولیس اور اے ایریاز کو مضبوط کر رہے ہیںانہوں نے شاہ زین مری کے واقعہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ ہمیں کوئی معلومات نہیں ہے فورسز جلد دہشت گردی پر قابو پالیں گی۔
مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.