سوات ،بہترین خدمات کی انجام دہی ،سوات،ایس پی ٹریفک وارڈن نیمتعدد اہلکاروں کو انعامات ،توصیفی اسنادسے نوازدیا

پیر 3 مارچ 2025 23:18

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)ایس پی ٹریفک وارڈن پولیس سوات حبیب اللہ خان نے بہترین خدمات انجام دینے والے متعدد اہلکاروں کو انعامات اور توصیفی اسنادسے نوازدیا ۔ اس سلسلے میں دفتر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات سیدو شریف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے ٹریفک افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دئیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس پی ٹریفک وارڈن سوات حبیب اللہ خان نے کہاکہ سوات ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکار پہلے سلام پھر کلام کی پالیسی پر عمل پیرا ہو کر ڈیوٹی انجام دیں اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا کہ سوات ٹریفک پولیس میں سزا و جزا کا عمل اسی طرح جاری رہے گا بہتر کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائیگی جبکہ غفلت برتنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائیگی۔