Live Updates

اسسٹنٹ کمشنر بحرین کا کالام بازار میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا معائنہ

گرانفروشی، کم وزنی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر 3 دکاندار گرفتار ، جیل بھجوا دیا

بدھ 5 مارچ 2025 23:36

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)سوات میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین جنید آفتاب نے کالام بازار میں مختلف دکانوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے متعدد دکانوں کے معائنے کیے۔

(جاری ہے)

گرانفروشی، کم وزنی اور نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پر 3 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا گیا، 1 دکان کو موقع پر ہی سیل کیا اور متعدد پر جرمانے عائد کئے گئے۔رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور خودساختہ مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ سوات زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت اقدامات کرے گی۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات