
ی*صدر ٹرمپ کا صدر زیلنسکی کے ساتھ سلوک سب کے لیے مقامِ عبرت ہونا چاہیے، تنظیم اسلامی
جمعہ 7 مارچ 2025 20:25
(جاری ہے)
اِس کے بدلے میں یوکرائن کے صدر سے ان کے ملک کے تمام معدنی وسائل مانگ لیے ۔ حقیقت یہ ہے کہ آج یوکرائن کی یہ حالت اِس لیے ہوئی ہے کہ اس نے تقریبا 30 برس قبل اپنے تمام ایٹمی اثاثہ جات اور میزائل ٹیکنالوجی کو ایک معاہدے کے تحت روس کے حوالے کر دیا تھا۔
امریکہ، یورپی ممالک اور روس نے اس معاہدے میں یوکرائن کے دفاع کی ضمانت دی تھی۔ اگر یوکرائن کے پاس ایٹمی صلاحیت ہوتی تو 2022 میں روس اس پر حملہ کرنے کی جرات نہ کر سکتا۔ امیر تنظیم نے کہا کہ پاکستان کے سیکولر، لبرل طبقہ اور این جی اوز کی جانب سے وقتا فوقتا جو یہ سوال اٹھایا جاتا ہے کہ معاشی طور پر تباہ حال پاکستان کو آخر ایٹمی صلاحیت برقرار رکھنے کی کیا ضرورت ہے اس کا جواب چند روز قبل اوول آفس کے واقعہ نے دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی پاکستان کے حکمرانوں اور مقتدرحلقوں کے افغانستان میں امریکی جنگ میں کودنے کے فیصلہ نے ملک کو اِس قدر نقصان پہنچایا کہ اس کا آج تک ازالہ نہیں ہو سکا۔ آج پھر کسی شریف اللہ کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کرنے یا امریکہ کو خطے میں دہشت گردی ختم کرنے کے لیے تعاون کے نام پر واپس بلانے میں ملک اور خطے کا کوئی مفاد نہیں۔ امریکہ کے سابق وزیر خارجہ ہنری کسنجر نے بالکل درست کہا تھا کہ امریکہ کا دشمن تو بچ سکتا ہے، اس کا دوست نہیں بچ سکتا۔ لہذا امریکہ سے دوستی کے خواب دیکھنا بند کریں۔ امریکہ کی دوستی نے ماضی میں بھی پاکستان کو صرف نقصان ہی پہنچایا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف حکومت اور مقتدر حلقوں کی موجودہ پالیسی ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ ضرورت اِس امر کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر ملک و قوم کے مفاد میں تمام مسائل کے حل کے لیے پالیسی وضع کی جائے۔پاکستان کا قیام بھی اسلام کی بنیاد پر ہوا تھا اور اس کے بقا کے لیے بھی اسلامی نظام کا نفاذ ناگزیر ہے۔مزید قومی خبریں
-
مری جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
-
طوفانی بارشیں,بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
-
کوہاٹ ،نصف شب خون کی ہولی کھیلی گئی
-
ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
-
آن لائن مالیاتی اور بینکنگ فراڈ کے واقعات میں تشویشناک اضافہ،اسٹیٹ بینک نے مالیاتی فراڈ کا نوٹس لے لیا
-
چینی گارمنٹس کمپنی کا پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا اعلان
-
پنجاب میں ضمنی انتخابات رینجرز کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ
-
سیلاب کی تباہ کاریاں؛ بونیر میں اموات 400 سے تجاوزکرگئیں، 2 ہزار 300 مکانات، 6 سکول، 639 گاڑیاں تباہ
-
بیوہ سے مبینہ تعلقات؛ نوجوان نے خاتون کے بچوں کو نشہ آور گولیاں کھلادیں، 11 سالہ بیٹا جاں بحق
-
سانگھڑ میں گاڑی سے صحافی خاور حسین کی لاش برآمد، پولیس نے خودکشی کا شبہ ظاہر کردیا
-
اسلام آباد سے کراچی جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا، طیارہ حادثے سے بال بال بچا
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.