د* اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلئے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست

اتوار 9 مارچ 2025 18:50

;اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2025ء)اسلام آباد ہائیکورٹ اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس شرکت کیلئے پروڈکشن آڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت بدھ کوکرے گی عدالت عالیہ پہلے ہی درخواست پر فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرچکی ہے ۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر کریں گے ۔

واضح رہے کہ سابقہ سماعت پردرخواست گزار کے وکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ لاہور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار نہیں بنتا جس پر درخواست گزار کے وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا ہی دائرہ اختیار ہے جس کی 3 بڑی وجوہات ہیں۔

(جاری ہے)

بابر اعوان نے محمد خان جونیجو،جاوید ہاشمی کیسز اورسپریم کورٹ آف پاکستان کے مختلف فیصلوں کا بھی حوالہ دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔ درخواست میں وفاق بذریعہ وزارت داخلہ،سیکرٹری سینیٹ کو فریق بنایاگیا۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب،سپریٹنڈنٹ لاہور جیل اور آئی جی اسلام آباد بھی فریق بنائے گئے ہیں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی 2023 کوایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا جو لاہور ہائی کورٹ سے ختم ہوا۔ ایم پی او ختم ہونے پر 9مئی کے جعلی اور بوگس مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ لاہور جیل میں قید ہوں،سینیٹر ہوں اور اجلاس میں شرکت حق ہے۔ استدعا ہے کہ ہرسینیٹ اجلاس اورپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کا حکم دیاجائے۔