مولانا مفتی شا ہ میر عزیز بزنجو کی شہادت میں پڑوسی ملک ملو ث ہے‘ جے یو آئی

حکومت تعزیاتی ،مذمتی بیانات کے بجائے دہشتگردی کے جن کو قابو کرے ‘ بیان

پیر 10 مارچ 2025 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مولانا مفتی شاہ میر عزیز بزنجو کی شہادت میں پڑوسی ملک ملو ث ہے،بلوچستان میں شہید عالم دین مولانا مفتی شا ہ میر عزیز بزنجو نے پاکستان دشمن کلبھوشن کو گرفتار کرایا تھا، حکومت تعزیاتی ،مذمتی بیانات کی بجائے دہشتگردی کے جن کو قابو کرے ۔

انہو ں نے مزید کہاکہ صوبہ بلوچستان جمعیت علما ئے اسلام(ف) کے کارکنوں کے لیے مقتل بن چکا ہے ،حکومت وقت جمعیت علمائے اسلام ضلع تربت کے جنرل سیکرٹری مولانا مفتی شاہ میر عزیز بزنجو کی شہادت سانحہ خضدار وڈیرہ غلام سرور زہری شہید مولانا امان اللہ زہری شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچائے ،جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور تحفظ کی جنگ لڑی ہے جس کی وجہ سے جمعیت علما ئے اسلام (ف)کے کارکنوں کو چن چن کر شہید کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت علماء کے قاتلوں کو گرفتار کرے ورنہ اپنی نا کامی کااعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جائے۔