فلم سکندر میں سلمان خان کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

پیر 10 مارچ 2025 22:54

فلم سکندر میں سلمان خان کا معاوضہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مارچ2025ء)سلمان خان کی نئی فلم سکندر ریلیز کے قریب ہے جس میں وہ رشمیکا مندانا کے ساتھ پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔بالی وڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم سکندر کی صورت میں اس عید پر مداحوں کو تحفہ دینے کے لیے تیار ہیں، جس میں وہ پہلی بار جنوبی بھارتی سینما کی مشہور اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

فلم سکندر کے ٹیزر اور پہلے گانے زہرہ جبین کی ریلیز کے بعد شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ اس گانے میں سلمان خان اور رشمیکا کی دلکش کیمسٹری مداحوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔فلم کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کر رہے ہیں، اور سلمان خان کو اس فلم کے لیے 120 کروڑ روپے کا معاوضہ ملا ہے، جبکہ فلم کا مجموعی بجٹ 400 کروڑ روپے ہے۔

(جاری ہے)

رشمیکا مندانا کو اس فلم کے لیے 5 کروڑ روپے ادا کیے گئے ہیں، جبکہ کاجل اگروال کو 3 کروڑ روپے معاوضہ ملا ہے۔فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا نے فلم کے او ٹی ٹی، ٹیلی ویژن اور میوزک رائٹس کی فروخت سے 165 کروڑ روپے حاصل کر لیے ہیں۔ اس کے علاوہ، نیٹ فلکس نے اس فلم کے اسٹریمنگ رائٹس 80 کروڑ روپے میں خریدے ہیں، اور اگر فلم کی باکس آفس پر کمائی 350 کروڑ روپے سے تجاوز کر جاتی ہے، تو یہ ڈیل 100 کروڑ روپے تک جا سکتی ہے۔

فلم کا پہلا گانا زہرہ جبیں 2 منٹ اور 43 سیکنڈ کے دورانیے پر مبنی ہے، جس میں سلمان خان اور رشمیکا کا رقص اور کیمسٹری مداحوں کو بے حد پسند آئی۔ گانے میں سلمان خان نے اپنے آئیکونک ڈانس اسٹیپ بھی پیش کیے ہیں، جو نوجوانوں میں مقبول ہوں گے۔فلم سکندر کا ٹیزر ایکشن سے بھرپور ہے، جس میں سلمان خان کے جلوے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایک منٹ 41 سیکنڈ کے اس ٹیزر میں سلمان خان ایک کمرے میں داخل ہوتے ہیں، جہاں وہ اپنی طاقتور شخصیت کا اظہار کرتے ہیں۔

اس کے بعد وہ کہتے ہیں، سنا ہے بہت لوگ میرے پیچھے پڑے ہیں، بس میرے مڑنے کی دیر ہے۔سکندر کے ہدایتکار مروگاداس تامل فلموں میں اپنی شہرت بنا چکے ہیں اور ان کی یہ فلم بھی ایکشن سے بھرپور نظر آتی ہے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلمیں عید کے موقع پر ریلیز ہوتی ہیں، اور اس بار بھی سکندر عید الفطر کے موقع پر 2025 میں ریلیز ہوگی۔