آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،خیبرپختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

پیر 10 مارچ 2025 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مارچ2025ء) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا ، کشمیر ،گلگت بلتستان، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں چند مقاما ت پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر اوربالائی خیبر پختو نحوا میں چند مقامات پر درمیا نی سے تیز بارش جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل منگل کو خیبرپختونخوا ، شمالی بلو چستان، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر ،گلگت بلتستان میں چند مقاما ت پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ ملک کےدیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم بالائی خیبرپختونخوا ،خطہ پو ٹھو ہار،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: مالم جبہ 29،پٹن 27، دیر (اوپر 21 اور لوئر 16)،کالام 16، سیدو شریف 10، کا کول 06، بالاکوٹ05، سیدو شریف 04، کالام17، میر کھانی،دروش 03، با چا خان (ائر پورٹ)، پٹن 02،چترال،پشاور، چراٹ 01، گلگت بلتستان: استور 06، ہنزہ 04 ، بو نجی02، سکردو 05، بگروٹ 01، کشمیر: گڑھی دو پٹہ 06،مظفرآباد ،راولا کوٹ، کو ٹلی 02 ، پنجاب: مری میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔سب سے زیادہ باری استور میں 04 انچ برف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔پیر کو ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی06، گوپس، بگروٹ منفی 02، پاراچنار میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔