
کل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیر بارے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت
مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کے ایم ایل اے کے بیان پر ہنگامہ آرائی
منگل 11 مارچ 2025 22:58
(جاری ہے)
عبدالرشیدمنہاس نے آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں راج ناتھ سنگھ کے دعوے کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد مقبوضہ علاقے کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹانا ہے۔
حریت ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدوں کوپورا کرتے ہوئے کشمیری عوام کو انکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دلائے ۔راج ناتھ سنگھ کے ترقی کے دعوئوں کے برعکس بھارتی پولیس نے سرینگر میں ریگولرائزیشن کے مطالبے کے حق میں احتجاج کرنے والے ڈیلی ویجر ورکروں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ کپواڑہ کے رہائشیوں نے رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاج کیا ۔قصبہ کپواڑہ ، لولاب، ترہگام، کرالپورہ اور ہندواڑہ کے لوگوں نے اہم اوقات میں بجلی فراہم کرنے میں ناکامی پر قابض انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی نام نہاد قانون ساز اسمبلی میں بی جے پی کے رکن سنیل شرما کی طرف سے 13جولائی 1931کے شہدا ء کے خلاف ایک بار پھر توہین آمیز بیان کے بعد شدید احتجاج کیاگیاہے ۔ نیشنل کانفرنس کے رکن الطاف کلو نے شہدا ء کا دفاع کیا، جنہیںسنیل شرما نے "غدار" قرار دیاتھا، جس کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی ۔ سی پی آئی ایم کے لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے اسپیکر سے بی جے پی رکن کے خلاف کارروائی کرنے کامطالہ کیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب بی جے پی نے کشمیری شہدا ء کی توہین کی ہے ۔ادھرغیر قانونی طورپر نظربند سینئر حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی زیر قیادت جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طہٰ سے بھارتی جیلوں میں نظربندکشمیری سیاسی قیدیوں کی حالت زار کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے نام خط میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے مقبوضہ علاقے میں جبری گرفتاریوں، دوران حراست تشدد اور کالے قوانین کے بے دریغ استعمال کو اجاگر کیاہے۔ خط میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند کشمیری حریت رہنمائوں اورکارکنوںکے ساتھ ناروا سلوک پر بھارت کو جواب دہ ٹھہرائیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
-
حق خود ارادیت کے حصول کےلیے کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جموں و کشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور رہے گا، وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
وزیراعظم شہبازشریف کی آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی آمد، پولیس دستے کی سلامی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف ایک روزہ دورہ آزاد جموں و کشمیرپرمظفرآباد پہنچ گئے
-
جلد آزاد جموں وکشمیر میں بھی وزیراعظم یوتھ پروگرام شروع کر رہے ہیں،رانا مشہود
-
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے مظفرآباد میں علاقائی دفتر کا افتتاح کر دیا
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ،14 آئی پی پیز کے ساتھ نظر ثانی شدہ معاہدوں کی منظوری
-
مقبوضہ جموں کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے
-
مظفرآباد ، بجلی کا طویل بریک ڈائون، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 سے 20 گھنٹے تک جاپہنچا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.