
بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی
جمعہ 14 مارچ 2025 20:53
(جاری ہے)
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، سرفراز احمد، رومان رئیس، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، کوئٹہ گلیڈیٹر کے حسن ندیم عمر، ایچ بی ایل کے علی حبیب، ابرار احمد میر اور دیگر شامل تھے۔
ٹرافی کو لومینار کا نام دیا گیا ہے جو روشنی کی علامت ہے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندر میں ٹرافی کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے، جیسا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک دہائی منا رہے ہیں، یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے میدان کے اندر اور باہر آگے بڑھتی رہی ہے، جس طرح سمندر گہرائی رکھتا ہے اسی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ انوکھی نقاب کشائی اسی جذبے کی گہرائی کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمارے کھلاڑی اور شائقین اس کھیل میں لاتے ہیں۔واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا،افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
علی ترین نے ایک مرتبہ پھر ’’پی ایس ایل‘‘کے مستقبل پر سوال اٹھادیا
-
کین ولیمسن بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے
-
سیتھ رولنز پاکستانی ملبوسات کے مداح نکلے، پاکستانی کوٹ توجہ کا مرکز
-
فٹ بال اسٹارز نے انسٹا گرام کا میدان بھی مار لیا
-
لاہور، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا ایک اہم سنگ میل ، 300 میچز مکمل ہوگئے
-
اظہر محمود نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کر دی
-
پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے خلاف دو اضافی مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی تصدیق کردی
-
مجھ سے زیادہ کسی نے اپنی بیٹنگ پوزیشن کی قربانی نہیں دی، بابر اعظم کا دعویٰ
-
ٹائیگر ابھی زندہ ہے‘، عمر اکمل نے محمد عامر کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے
-
بولنا مجھے بھی آتا ہے لیکن بڑوں نے عزت کرنا سکھایا ہے: بابر اعظم
-
پاکستان سپرلیگ 10 میں کل مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
برطانیہ کے واٹسن نے ٹور آف رومانڈی ٹائم ٹرائل جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.