
شاہ رخ خان کی وہ فلم ’’دیوداس‘‘جس کی وجہ سے ممبئی میں سیکڑوں شادیاں ملتوی ہوگئیں تھیں
جمعہ 14 مارچ 2025 21:38

(جاری ہے)
فلم کے سینماٹوگرافر بنود پردھان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اس فلم پر کام کرنے کے اپنے تجربے اور پروڈکشن کیلئے پیش آنے والے درپیش چیلنجز کے بارے میں بات کی۔
بنود نے بتایا کہ صرف چندر مکھی کا کوٹھا 1 کلومیٹر کے رقبے پر بنایا گیا تھا جس کو دیکھ کر ہمارے ہوش اڑ گئے تھے اور ہماری ٹیم سوچ رہی تھی کہ آخر اس پوری فلم کیلئے لائٹنگ کا انتظام کیسے کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 1 کلو میٹر کے صرف چندر مکھی کے کوٹھے پر انہوں نے ہزاروں 100 واٹ کے بلب لگائے تب جا کر امید کے مطابق لائٹنگ مکمل ہوئی اور اس کیلئے انہیں ممبئی کے تمام دستیاب جنریٹرز کو بک کرنا پڑا۔بنود نے کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ اس فلم کی شوٹنگ کی وجہ سے ممبئی جیسے بڑے شہر میں جنریٹرز کی قلت ہوگئی ہے اور جنریٹرز کی عدم دستیابی کے باعث بہت سی شادیاں ملتوی ہو گئی ہیں۔سینماٹوگرافر کے مطابق یہ اتنا بڑا سیٹ تھا کہ ہمیں اتنے جنریٹرز استعمال کرنے پڑے۔ وہ کہتے تھے کہ بنود جی کی وجہ سے ممبئی میں اتنی شادیاں منسوخ ہوئیں کیونکہ شادیوں میں جنریٹر استعمال کرنے کے لیے ملتے ہی نہیں تھے۔واضح رہے کہ بلاک بسٹر فلم دیوداس 50 کروڑ کے بجٹ پر بنائی گئی تھی اور اس وقت کی سب سے مہنگی بھارتی فلم تھی۔ کانز فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے بعد، اسے جولائی 2002 میں دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا۔ یہ فلم بلاک بسٹر ثابت ہوئی جس نے دنیا بھر سے 168 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے جو اس وقت کی سب سے زیادہ کمائی تھی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
والدین سے کال کرکے پوچھا جارہا ہے کیا میں مرچکی ہوں: علیزے شاہ کا انکشاف
-
اخلاقیات پرپورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی
-
بھارتی حملے کا سخت جواب دیا جائے گا، جاوید شیخ
-
اداکارہ صبا فیصل نے بھارتی اشتہارکی پیشکش ٹھکرا دی
-
آندھرا پردیش؛ مداح نے بالی وڈ اداکارہ سمانتھا کے نام پر مندر تعمیر کرلیا
-
رجب بٹ کا برطانیہ میں خود پر قاتلانہ حملے کادعویٰ
-
اداکارہ نازش جہانگیر کو ہراساں کرنے کے کیس کی تفتیش میں پیشرفت
-
بی جے پی میں شمولیت سے متعلق سوال پر پریتی زنٹا سیخ پا، معذرت بھی کرلی
-
اتنا کچا نہیں دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، شادی ہمدردی میں کی تھی، شہزاد حکیم
-
فواد خان کی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی ریلیز غیر معینہ مدت کیلئے موخر کردی گئی
-
اگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دیگا، جاوید شیخ
-
بیسویں چائنا فلم ہوابیاو ایوارڈز کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.