
پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کے ملک گیر سفر کا حیدرآباد سے آغاز
لومینارا ٹرافی 29 مارچ تک پاکستان بھر کے 11 شہروں کا سفر کرے گی
جمعہ 14 مارچ 2025 21:50
(جاری ہے)
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ٹرافی کا یہ دورہ پاکستان کی بھرپور ثقافت، اس کی متنوع کمیونٹیز اور سب سے اہم کرکٹ کے لیے اس کے گہرے جذبے کا جشن ہے، اس ملک گیردورے کا مقصد پورے پاکستان میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فزیکل رسائی کو بڑھانے کی ہماری خواہش کو پورا کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں ٹرافی کو کراچی کی متحرک گلیوں سے لاہور کے تاریخی مقامات پر ڈسپلے کیا جائے گا اور اس میں پاکستان کے دلکش مناظر کو بھی دکھایا جائے گا جس کے ٹرافی مزید تاریخی اور مشہور مقامات پر بھی جائے گی۔یہ ٹرافی ٹور شائقین کو ان کی محبت لوٹانے کا ہمارا طریقہ ہے جو پچھلی دہائی کے دوران ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دل اور روح رہے ہیں۔ ان کی غیر متزلزل حمایت ہمارے کھلاڑیوں کے جذبے میں اضافہ کردیتی ہے اور اس لیگ کو دنیا کی بہترین لیگ میں سے ایک بناتی ہے،پہلے مرحلہ میں ٹرافی کی 16 اور 17مارچ کو لاہور میں نمائش ہوگی،ٹرافی کو 18 مارچ کو ملتان، 19 مارچ بہاولپور، 20 مارچ فیصل آباد اور 22 مارچ پشاور کے بعد23 مارچ اسلام آباد میں نمائش کے لیے رکھا جائے گا،واضح رہے کہ 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی گزشتہ روز منفرد انداز میں سمندر میں رونمائی کی گئی تھی، پاک بحیرہ کے تعاون سے بحیرہ عرب کے گہرے پانی میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد اسے پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کیا گیا تھا۔قبل ازیں غیرملکی غوطہ خور نے کھلے سمندر کی گہرائی میں غوطہ زنی کرکے جیسے خزانہ برآمد کیا،اس یادگار موقعہ پر سابق ٹیسٹ کپتان معین خان اور سرفراز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے چاندی سے تیار شدہ دس کلو وزنی ٹرافی میں 22 ہزار سے زائد زرقون کے قیمتی پتھراستعمال کیے گئے ہیں۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں ٹیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح
-
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا یوم مزدورکے موقع پر پیغام
-
وزیرداخلہ کا جناح سکوائرمری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ ، شاہین چوک مارگلہ روڈ اورفیض آباد انٹرچینج کا معائنہ کیا
-
محنت کش قوم کے محسن ہیں ان کا وقار اور خوشحالی ہماری اجتماعی ترقی کی اساس ہے،چیئرمین سینیٹ
-
ملک کے دور دراز علا قوں کے عوام کو انصاف فرا ہم کر نے کی کو شش کر رہے ہیں، وفاقی محتسب اعجازاحمد قریشی کی ڈیرہ غا زی خان میں علا قا ئی دفتر کے افتتا ح کے مو قع پر گفتگو
-
بہن پر تشدد کیوں کیا سالے نے ڈنڈے برسا کر بہنوئی کو جان سے مار دیا
-
جمہوریت اور بحالی جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کے وکلاء کی تاریخی جدوجہد اور قربانیاں ہیں، نیئرحسین بخاری
-
سپریم کورٹ ، طلباء یونینز کی بحالی کا طریقہ کار طے کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب
-
بلوچستان کے موجودہ حالات کو سمجھنے کے لیے ماضی اور تاریخی تناظر سے آگاہی ضروری ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
سپریم کورٹ نے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کی درخواست پر خیبر پختونخوا اور سندھ حکومت کو جواب جمع کرانے کے لئے وقت دے دیا
-
نشہ کرنے سے منع کرنے پر شوہر کا بیوی بچوں پر چھری سے حملہ، تین افراد زخمی
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.