
آزادی اظہار کی آڑ میں توہین مذہب یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اسلامو فوبیا کی خطرناک لہر ختم کرنے مزید بہت کچھ کرنے کی فوری ضرورت ہے ، عالمی امن اور ہم آہنگی کیلئے تمام مذاہب اور ان کی قابل احترام شخصیات کا احترام ضروری ہے، وزیراعظم کا اسلامی فوبیا کے عالمی دن پر پیغام
فیصل علوی
ہفتہ 15 مارچ 2025
11:20

(جاری ہے)
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منا رہے ہیں۔
3 سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ منظور کیا۔ یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔ پاکستان اسلام کے محبت اور امن کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ دنیا میں بڑھتے ہوئے تعصب، نفرت، امتیازی سلوک اور مسلم کمیونٹیز کے ساتھ ساتھ ان کی مقدس علامتوں اور عبادت گاہوں کے خلاف حملوں کے تناطر میں، یہ دن دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی سنگینی کی ایک واضح یاد دہانی ہے۔آئیے اس دن کو نہ صرف اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف بات کرنے اور عمل کرنے بلکہ مذاہب، عقائد، ثقافتوں اور تہذیبوں میں مکالمے، ہم آہنگی اور باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور عالمی اتحاد اور یکجہتی کیلئے استعمال کریں، یہ اقدامات باہمی تقسیم پر قابو پانے اور متنوع برادریوں میں باہمی احترام کی تعمیر کیلئے ضروری ہیں۔ان کایہ بھی کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فیصلے کے مطابق ہم اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک اہم سنگ میل کے طور پر اسلامو فوبیا سے نمٹنے کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی کی جلد تقرری کے منتظر ہیں۔مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ
-
حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر سیاسی مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے
-
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی
-
کل 5 اگست کو احتجاجی ریلییوں میں کارکنان یقینی بنائیں کہ کوئی شرپسند صفوں میں شامل نہ ہوسکے
-
پاکستان: 14 لاکھ افغان مہاجرین کی جبری بے دخلی دوبارہ شروع
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کاروائی، 1ہزار 610 کلو گوشت اور مردہ مرغیاں برآمد کرلی گئیں
-
حقائق کی جانچ سپریم کورٹ کا کام نہیں
-
دہشتگردی کے مستقل خاتمے کیلئے وفاقی صوبائی حکومتوں، قبائلی عمائدین پر بااختیار جرگہ تشکیل دیا جائے
-
شہروں میں بڑھتے ہوئے رہائشی مسائل اور غیر محفوظ تعمیرات
-
قدرتی آفات آئندہ بھی آتی رہیں گی، ہمیں تیاری کرنا ہوگی، وزیراعظم
-
مسجد اقصیٰ پراسرائیلی وزرا کا دھاوا عالمی قانون، انسانی ضمیر پر براہ راست حملہ ہے، پاکستان
-
این آئی سی وی ڈی میں ایک پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر تعینات کیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.