
ض*امن وامان پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود عوام محفوظ نہیں، ظہور احمد کاکڑ
اتوار 16 مارچ 2025 19:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال ابتر ہوچکی ہے جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر دہشت گردی کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی لسانی، مذہبی اور ریاستی دہشتگردگی کی مذمت کرتی ہے ہمیشہ غریب اور مسکین عوام دہشتگردی کے بھینٹ چڑجاتے ہیں عوام کے جان ومالی کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام مذہبی انتہا پسندی اور دہشتگردی جبکہ بلوچستان کے باسی لسانی بنیادوں پر بدامنی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کیوجہ سے مساجد اور بازاروں میں عوام پر خوف طاری ہے انہوں نے کہا کہ 2006 سے نواب اکبر بگٹی کی شہادت کے بعد ایک کیپٹن کو بچانے کیلئے بلوچستان کے حالات کو خرابی کی طرف دھکیلا گیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسئلے کا حل بلوچ، پشتون قوم پرست اور مذہبی رہنماں کی یکجہتی سے ممکن ہے، بلوچستان میں سابق وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی عوامی حکومت کے علاوہ 1970 سے لیکرتاحال اسٹیبلشمنٹ کے پروردہ نواب اور سردار کی حکومت رہی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی پیسے کمانے کی جگہ ہے یہاں کروڑوں روپے دینے کے بعد لوگ اسمبلی میں داخل ہوئے ہیں بلوچستان اسمبلی میں ایک ریٹائرڈ کیپٹن کو اسپیکر کی کرسی پر بیٹھا دیا گیا ہے مذکورہ اسپیکر اپنے حلقے میں دو ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں میں دس وزیر اعلی تبدیل کئے جاچکے ہیں عوام کو بے روزگاری کی چکی میں پسا جارہا ہے بارڈر کی بندش سے لوگ پہاڑوں پر چڑھ رہے ہیں چیک پوسٹوں پر رشوت لیکر عوام کی تذلیل کی جارہی ہے جسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔بلوچستان کو بین الاقوامی قوتوں کے جنگ کا مرکز بننے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ماحول خراب ہوچکا ہے جامعہ بلوچستان میں اسکینڈل آنے کے بعد والدین اپنے بچوں کو یونیورسٹی نہیں بھیجتے تعلیمی فقدان یہاں تک پہنچا ہے کہ نو ماہ میں ایک سمسٹر پڑھایا جاتاہے تعلیمی ایمرجنسی ناگزیر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پشین سے ڈومیسائل پر سینکڑوں افراد نے ملازمتیں حاصل کی ہیں جسکی سختی سے مذمت کرتے ہیں یہاں کے لوکل افراد ملازمتوں کی تلاش میں دربدر ہیں لوکل افراد کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے ڈومیسائل افراد کیخلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لاکر شاہراہوں پر عوام کی تذلیل بند کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
بھارتی الزامات مسترد،پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
-
ہمارے بہادر مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں ،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو آئی ایم ایف سے 70کروڑ ڈالر ملنے کا امکان
-
بھارت عالمی دہشت گرد ہے ،غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامہ کو مسترد کرچکا ہے ، گورنر پنجاب
-
بھارت کی جارحیت، انسانیت کی بد ترین تاریخ ہے، اعظم سواتی
-
وفاقی وزیر مواصلات سے قزاخستان کے وزیر ٹرانسپورٹ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، پاکستان سے قزاخستان ڈائریکٹ فلائٹ کے ساتھ ساتھ ویزہ شرائط بہتر ہونی چاہئیں، عبدالعلیم خان
-
کراچی، آن لائن ٹیکسی سروسز کیلئے ایک نظام اورای وی ٹیکسی لانے کا فیصلہ
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں متنازعہ کینال منصوبے کو مسترد ہونا پاکستان کی جیت ہے ، شرجیل انعام میمن
-
لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ پہلی منزل سے گر کر جاں بحق
-
مودی مسلمان دشمن‘ اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا‘مولانا فضل الرحمٰن
-
پاکستان کی تقریباً 8.4 ملین آبادی کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے ، زراعت کا شعبہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ہوئے دباؤ کا شکار ہے۔ماہرین
-
کراچی کی سڑکوں پر دندناتی ہیوی گاڑیوں نے مزید 2 افراد کو کچل ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.