
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس کل طلب کرلیا
سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پرکل دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کیا ہے ،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی
فیصل علوی
پیر 17 مارچ 2025
11:12

(جاری ہے)
ان کیمرہ اجلاس میں ملکی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ۔عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
ان کیمرہ اجلاس میںپارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندگان شرکت کریں گے اور اس کے ساتھ ہی متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔ان کیمرا اجلاس میں قومی سلامتی کے موجودہ حالات پر مکمل بریفنگ دی جائے گی اور تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ان دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیلئے متفقہ پالیسی بنائی جائے گی۔اجلاس میںپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں آئندہ کی حکمت عملی بھی منظور کی جائے گی اور پارلیمنٹ کےفیصلےکی روشنی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز میں تیزی کیلئے فیصلے ہونگے جبکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں ملک میں حالیہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کی لہر کی صورتحال پر بھی جائزہ لیا جائیگا اور متفقہ پالیسی بنانے کیلئے تمام جماعتوں سے تفصیلی مشاورت کی جائیگی ۔مزید اہم خبریں
-
عالمی طبی امدادی نظام کو تہہ و بالا کر دینے والی کٹوتیوں پر تشویش
-
افغانستان: خواتین پر طالبان کی سختیوں میں مزید اضافہ، یوناما
-
عمران خان ملک کے سے مقبول لیڈر ہیں
-
پاکستان کا آئندہ 10سالہ 2025سے 2034 تک کیلئے بجلی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے
-
مودی نے سندھو پر حملہ کیا ہے، سندھو کو بچانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے
-
موجودہ سکیورٹی صورتحال میں پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں
-
جنرل عاصم ملک کو مشیر قومی سلامتی مقرر کرنا وقت کی ضرورت اور حکومت کا اچھا اقدام ہے
-
غزہ کا محاصرہ ظالمانہ اجتماعی سزا کے مترادف، ٹام فلیچر
-
پاکستان اقوام متحدہ سمیت عالمی سطح پرہر غیرجانبدار فورم سے تحقیقات کیلئے تیار ہے
-
پاکستان انتہائی تشویش ناک گرمی کی لہر کی زد میں
-
ہم بڑے ملک کے ساتھ لڑنا نہیں چاہتے، ہم امن چاہتے ہیں
-
آئندہ بجٹ میں ڈیری ملک، ادویات اور اسٹیشنری پر ٹیکس میں رعایت دینے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.