شوگر مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں سخت آپریشن

فیصل آباد لاہور اورپنجاب کے دیگر اضلاع سمیت ملک بھرمیں ایف آئی اے کے چھاپے

پیر 17 مارچ 2025 22:05

شوگر مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں سخت آپریشن
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2025ء) وزیراعظم کی ہدایت پر شوگر مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک بھر میں سخت آپریشن، فیصل آباد لاہور اورپنجاب کے دیگر اضلاع سمیت ملک بھرمیں ایف آئی اے نے چھاپے مارکر چینی ذخیرہ کرنے والے مافیا اور مہنگی چینی فروخت کرنے والے تاجروں کی گرفتاری شروع کر دی ،50سے زائد تا جروں کو گرفتار کر لیا، فیصل آباد چیمبر آف کا مرس کے نائب صدر بیٹے سمیت گرفتا ر ، حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کر لیا،آن لائن کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بڑھتی ہو ئی چینی کی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہو ئے ملک بھرمیں شوگر مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی ، فیصل آباد چیمبر آف کا مرس کے سابق صدر و تا جر رہنمائمعروف چینی ڈیلر حاجی اسلم بھلی بیٹے سمیت 5 ڈیلرز کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزمان سے چینی کی خرید و فروخت سے متعلق ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا،جھنگ ٹوبہ ، سرگودھا ،لاہو ر ،ملتان سمیت پنجاب کے دیگر اضلا ع میں بھی چھا پے ما رے جا رہے ہیں اور درجنوں ڈیلرز کو گرفتار کیا گیا ہے ، معا ہدے کی خلا ف ورزی پر حکومت نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کو اسلام آباد طلب کر لیا، وفاقی حکومت کی جانب سے چینی سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کیے گئے اقدامات کے بعد چینی کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی۔