
سپیکر پنجاب اسمبلی نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو لاہور میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا، قومی سلامتی پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہےتمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ملک محمد احمد خان
منگل 18 مارچ 2025 20:40
(جاری ہے)
انہوں نے بیورو کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت ہمیشہ ان بچوں اور ادارے کے ساتھ رہے گی۔
ملک محمد احمد خان نے ہنرمندی کے پروگراموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تحت جاری مختلف تربیتی پروگراموں نے یہاں مقیم بچوں کو خود مختار بنا دیا ہے۔انہوں نے چائلڈ رائٹس کاکس کے قیام کو بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی جو بچوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائیں۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کامیابیوں اور بچوں کی زندگیوں میں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ نہ صرف ایک پناہ گاہ بلکہ ایک ایسی جگہ بن چکا ہے جہاں بچوں کی زندگیوں کو سنوارنے اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بعد ازاں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے قومی سلامتی کے حالیہ معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس معاملات پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی پر سیاسی پوائنٹ سکورنگ ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو قومی سلامتی اجلاس میں شریک ہونا چاہیے تھا کیونکہ یہ ملک کا اہم ترین معاملہ ہے اور ہر جماعت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس پر متفقہ موقف اپنائے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ دو مواقع پر وہ خود گواہ رہے ہیں جب قومی سلامتی کے معاملات پر پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی، جبکہ ماضی میں عمران خان بطور وزیر اعظم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ آج بھی نیشنل سکیورٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی نے شرکت نہیں کی، جو ان کی غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پی ٹی آئی کو اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کے لیے سوچنا چاہیے اور ایسے مسائل پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو قومی وحدت کے متقاضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم اپوزیشن میں تھے، تب بھی شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر قومی سلامتی اجلاس میں شرکت کی، کیونکہ ملکی مفاد ہمیشہ سیاسی اختلافات سے بالا تر ہونا چاہیے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ نواز شریف موجودہ صورتحال میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ تمام سیاسی قیادت بشمول مولانا فضل الرحمان اور دیگر رہنما ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا حل نکالا جا سکے۔
مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.