پیپلز پارٹی کی قیادت نے اقتدارکے لیے بینظیر بھٹو کے خون کا سودا کیا ،وقار حسین جٹ

بدھ 19 مارچ 2025 21:55

پیپلز پارٹی کی قیادت نے اقتدارکے لیے بینظیر بھٹو کے خون کا سودا کیا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے رہنما وقار حسین جٹ نے کہا ہے کہ داغدار ماضی اور حال رکھنے والی پیپلز پارٹی جس نے اقتدار حاصل کرنے کے لیے وہ کام کیے ہیں جنھیں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ، عاجز ڈھامراہ فنکشنل لیگ اور ان کی قیادت پر جھوٹے پروپیگنڈہ کرنے کے بجائے اپنے قیادت کے گریبان میں جھانکیں اور صدر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اقتدارکے لیے بینظیر بھٹو کے خون کا سودا کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا وقار حسین جٹ نے مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات میں یقینی شکست دیکھنے کے بعد آصف زرداری نے سودا کیا کہ ہمیں سندھ کا اقتدار سونپا جائے ہم ہر وہ کام کرنے کے لیے تیار ہیں ، لحاظہ اس ہی معاہدے کے تحت سندھ کی زمینیں ، قدرتی وسائل اور سندھ کا پانی فروخت کردیا ، دریائے سندھ پر بننے والے چھ نئیں کینال کی اجازت بھی صدر آصف زرداری نے دی تھی ، اور آج زرداری لیگ والے اپنی گھنونی سازش کو چھپانے اور عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ڈرامے بازی کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام اچھی طرح جان چکی ہے کہ سندھ کے غدار کون ہیں ، آج پوری سندھ کا بچہ بچہ صدر زرداری کو چور چور کہ رہا ہے ، زرداری لیگ والوں کو اگر توری بھی عقل و غیرت ہے تو وہ زرداری لیگ کو الوداع کرتے ہوئے سندھ دوست قوتوں کے ساتھ مل کر دریائے سندھ کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔