حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان لیگل طریقے سے باہر جائیں اور ملک کیلئے زرمبادلہ کمائیں: چوہدری شافع حسین

بدھ 19 مارچ 2025 23:16

حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان لیگل طریقے سے باہر جائیں اور ملک کیلئے زرمبادلہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2025ء) پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکل ڈویلپمنٹ ایک ماہ قبل محکمہ صنعت و تجارت وسرمایہ کاری کا حصہ تھا۔

ٹیوٹا کو اب وزارت صنعت و تجارت وسرمایہ کاری سے علیٰحدہ کردیا گیا ہے۔ٹیوٹاکے 350 اداروں میں ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کی جارہی ہے۔چوہدری شافع حسین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کیلئے فنڈز فراہم کئے جن سے ٹیوٹا کے اداروں کی لیبز اور کورسز کو اپ گریڈ کیا گیا اور ٹیوٹا کے اداروں میں 3ماہ کے مفت آئی ٹی کورسز شروع کئے گئے۔

(جاری ہے)

بچوں کوآرٹیفیشل انٹیلیجنس ،مشین لرننگ اور دیگر جدید کورسز مفت کروائے گئے۔ان کورسز کی انٹرنیشنل سرٹیفیکیشن بھی کرائی جارہی ہے اس کے علاوہ بچوں کو آن لائن تکنیکی تربیت کی فراہمی بھی شروع کی گئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ بیرون ممالک ہنرمند افرادی قوت کی بہت ڈیمانڈ ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان لیگل طریقے سے باہر جائیں اور ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمائیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا کے اداروں میں سولر سٹٹڈیز کا آغاز کیا گیا اور انڈسٹری ا کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا بھی آغاز کیا۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اگر ہر سیاست دان ، ہرادارہ،ہر افسر،صحافی اور ہرایک محنت سے کام کرے تو ایک سال میں آئی ایم ایف سے جان چھوٹ سکتی ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارا زیادہ وقت اور انرجی ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے میں صرف ہو رہا ہے۔

ہمسایہ ممالک ہم سے ترقی کے لحاظ سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ ہم سب کو مل کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ صوبائی وزیر نے نے کہا کہ اسلام امن اور سلامتی کا مذہب ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔پاک فوج اور سیکیورٹی کے ادارے بہادری سے دہشت گردوں کا صفایا کر رہے ہیں۔پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف مل کر جنگ لڑنی ہے اور امن دشمنوں کے عزائم خاک میں ملانے ہیں۔