
کے ڈی اے کی تمام ترقیاتی اسکیموں کا خود موقع پر جاکر معائنہ کروں گا ،سعید غنی
کراچی میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور روڈ نیٹ ورک کی تمام جاری اسکیموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے ،وزیر بلدیات سندھ کی ہدایت
بدھ 19 مارچ 2025 20:00
(جاری ہے)
کے ڈی اے کے تحت رواں مالی سال کی 136 ترقیاتی اسکیموں میں سے جو 77 اسکیمیں یا تو مکمل ہوگئی ہیں یا اسی مالی سال میں مکمل ہونا ہیں ان کو فنڈز کی فراہمی فوری کی جائے گی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کے ڈی اے کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید خالد حیدر شاہ، اسپیشل سیکرٹری ہائوسنگ ٹاون پلانگ بخش علی مہر، ڈی جی کے ڈی اے الطاف گوہر مہر، اسپیشل سیکرٹری ٹیکنیکل غنی شیخ و دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر صوبائی وزیر سعید غنی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کے ساتوں اضلاع میں رواں مالی سال کی اے ڈی پی کے تحت 136 میں سے 77 ایسی اسکیمیں ہیں جو یا تو مکمل یا اسی سال 30 جون تک مکمل کردی جائیں گی جبکہ 51 اسکیموں پر کام آئندہ مالی سال تک مکمل ہونے کی توقع ہے جبکہ 8 ایسی اسکیمیں ہیں، جن پر قانونی معاملات زیر التوا ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی کی 5 مرکزی اسکیموں کے علاوہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 29، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 19، ڈسٹرکٹ کیماڑی میں 6، ڈسٹرکٹ کورنگی میں 9، ڈسٹرکٹ ملیر میں 50، جبکہ ڈسٹرکٹ سائوتھ اور ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 9، نو اسکیموں پر کام جاری ہے۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ان اسکیموں پر اب تک مجموعی طور پر 63 فیصد رقم جاری کردی گئی ہے، جو 7442.930 ملین روپے ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ہر ایک اسکیم پر تفصیلی طور پر رپورٹ طلب کی اور اس پر متعلقہ افسران سے معلومات حاصل کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ سب اچھا ہی بجائے میں خود ہر ایک اسکیم پر روزانہ کی بنیاد پر وزٹ کروں گا اور وہاں کام کے معیار، کام کی رفتار اور دیگر کا جائزہ لوں گا۔ صوبائی وزیر نے ڈی جی کے ڈی اے کو ہدایات دی کہ وہ اس حوالے سے ایک رپورٹ آئندہ 7 روز میں مرتب کردیں تاکہ ان تمام اسکیموں پر عیدالفطر کے فوری بعد معائنہ کیا جاسکے۔ انہوں نے تمام موجود کے ڈی اے کے افسران کو ہدایات دی کہ یہ تمام ترقیاتی منصوبے عوامی مفاد کے لئے بنائے جاتے ہیں اس لئے ان میں کسی قسم کی تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن اسکیموں میں قانونی پیچیدگیاں ہیں ان کی رپورٹ بھی مرتب کرکے محکمہ قانون کو بھجوائیں اور وہ خود اس حوالے سے متعلقہ محکموں سے بات کریں گے۔ انہوں نے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری کے لئے ٹریفک سنگنلز اور روڈ ورک کے کاموں میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو سندھ کی معاونت لینے کی بھی ہدایات دی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پی ایم اے کا ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار
-
پی ٹی اے نے اربوں روپے کی نادہندہ5ایل ڈی کمپنیوں کوکام سے روک دیا
-
میں نے 4کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات پر چنیوٹ میں دریائے چناب کے کنارے حفاظتی اقدامات مزید سخت
-
سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیمز کا بننا ناگزیر ہے ‘ گورنر پنجاب
-
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا شاہدرہ اورمولن وال کا دورہ ، سیلابی صورتحال اورریلیف سرگرمیوں کا جائزہ
-
سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے باعث تعلیمی ادارے بند
-
سیلابی ریلا 5 اور 6 ستمبر کو سندھ سے گزرے گا، محکمہ آبپاشی
-
سرکاری حج اسکیم ،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
-
ورکرز ویلفئر بورڈ کے تحت صوبے کے مختلف کارخانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو مفت حج پر بھیجنے کے لیے قرعہ اندازی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیر صدارتڈ یپارٹمنٹل پرو موشن بورڈ کا اجلاس
-
2022 کا سیلاب ، وزیرخزانہ نے عالمی فنڈنگ کے حصول کیلئے قابلِ عمل منصوبہ پیش نہ کیے جانے کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.