
&’’ ہمارے منصوبوں پراپنی تختیاں لگائیں‘‘ پی ٹی آئی کا مریم نواز حکومت کیخلاف وائٹ پیپر جاری
میں مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں وہ آئیں اور مجھ سے اس پر مناظرہ کر لیں، ملک احمد خان بچھر
بدھ 19 مارچ 2025 21:05
(جاری ہے)
ملک احمد خان نے کہا کہ مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ صحافی کالونی فیز ٹو انہوں نے آغاز کیا جبکہ پی ٹی ائی پہلے ہی فیز ٹو کی منظوری دے چکی تھی۔
ملک احمد خان بچھر کا کہنا تھا کہ پنجاب ڈیفمیشن ایکٹ انہوں نے اپنا کارنامہ بتایا ہے، یعنی لفظ چھںیننا اور اظہار رائے پر قدغن لگانا انہوں نے اپنی کارکردگی میں دکھایا ہے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پریس کلب کی معاونت کا انہوں نے دعوی کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہر ضلع اور تحصیل تک ہر پریس کلب کو وافر گرانٹ دی اور لاہور پریس کلب کی گرانٹ پچاس لاکھ سے بڑھا کر دو کروڑ کی تھی۔ ملک احمد خان بچھر نے کہا کہ موجودہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے منصوبوں پر اپنا تختیاں لگائی ہیں، میں مریم نواز کو مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں وہ آئیں اور مجھ سے اس پر مناظرہ کر لیں۔ وائٹ پیپر جاری کرنے کے لئے منعقد کی گئی تقریب میں، سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی پاکستان سلمان اکرم راجہ، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی،پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیف وہپ رانا شہباز،چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ ملک، صدر پی ٹی آئی پنجاب امتیاز شیخ نیشرکت کی۔ رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون، میاں ہارون اکبر ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اعجاز شفی، سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی اور پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی تقریب میں شریک تھے۔مزید قومی خبریں
-
سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
-
نفیسہ شاہ کا سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختون خوا میں دہشتگردی کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراجِ تحسین
-
دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان
-
وزیراعظم کے تن پر خود کپڑا نہیں، عوام کو کیا ریلیف دینا ہے، فواد چوہدری
-
فیصل آباد، اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا
-
ندیم افضل چن کا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین
-
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،وفاقی وزیر صحت
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ کی ملاقات
-
حکمرانی کو موثر، فعال اور ذمہ دار بنانے میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ سے ان کی نشست پر آ کر ملاقات کرتے رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.