جاپانی قونصل خانے کراچی کی جانب سے اواری ٹاورز میں جاپانی کیلنڈر نمائش کا افتتاح

جمعرات 20 مارچ 2025 18:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)جاپانی قونصل خانے کراچی کی جانب سے اواری ٹاورز میں جاپانی کیلنڈر نمائش کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں شامل غیر ملکی معززین، علمی اسکالرز،مختلف پیشہ ور افراد، اور مقامی رہائشیوں نے جاپان کیلنڈر پبلشرز کوآپریٹو یونین (جے سی اے ایل)کی جانب سے پیش کیے گئے ستر سے زائد جاپانی کیلنڈرزکو سراہا۔

جاپان، اپنی منفرد جغرافیائی حیثیت کے باعث، قدیم زمانے سے ہی چار نمایاں موسموں سے لطف اندوز ہوتا آیا ہی: بہار، گرمی، خزاں اور سردی، جو دیگر ممالک کے برعکس جاپان میں زیادہ واضع اور رنگین ہوتے ہیں۔ کیلنڈر جاپانی عوام کے ان چار موسموں کے تجربے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور بہت سے لوگوں کی زندگی کا ایک ناقابلِ فراموش حصہ ہے۔

(جاری ہے)

فیتہ کاٹنے کے بعد، مدعو مہمانوں نے نمائشی ہال میں جاپانی ثقافت کے مختلف پہلوں کو اجاگر کرنے والے کیلنڈرز کا مشاہدہ کیا، جن میں اِکیبانا، جاپانی باغات اور قدرتی مناظر شامل تھے۔

اپنی تقریر میں، قائم مقام قونصل جنرل ناکاگاوا یاسوشی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کیلنڈرز پاکستانی عوام کے لیے جاپان کی عکاسی میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے مارچ کے زلزلے اور سونامی کے بعد امدادی سرگرمیوں کے دوران پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے جاپان کے لیے دکھائی گئی دوستی پر دل کی گہراء سے شکریہ بھی ادا کیا۔ مہمانِ خصوصی، ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سندھ، اقبال میمن نے کہا کہ ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنا دونوں ممالک کی عوام اور حکومتوں کو قریب لانے میں مدد دے گا۔

متعلقہ عنوان :