یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں شامل شان وانگ ایم ایم اے گرلز اور بوائز ایونٹ اختتام پذیر

جمعرات 20 مارچ 2025 23:25

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2025ء) یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول میں شامل شان وانگ ایم ایم اے گرلز اور بوائز ایونٹ اختتام پذیر، مظفرشان اکیڈمی کی پہلی، شان اکیڈمی کی دوسری اور غورغشت اور ازمرے کے اکیڈمی کی تیسری پوزیشن محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری رہا اسی مناسبت سے سوموار اور منگل کی شب کوئٹہ کے تاجی خان سپورٹس کمپلیکس مری آباد میں جاری شان وانگ ایم ایم اے ایونٹ رات تین بجے اختتام پذیر ہوگیا، شان وانگ ایم ایم اے کی ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سنیر ناہب صدر بلوچستان اولمپک ایسوسیشن گل محمد کاکڑ سماجی سیاسی کارکن حاجی طاہر ہزارہ اور صدر بلوچستان ایم ایم اے ایسوسیشن حاجی نادر خان خلجی تھے بلوچستان اولمپک ایسوسیشن کے سینئر نائب صدر نے آفیشلز اسے حلف لیکر افتتاحی تقریب کا آغاز کیا اور بہترین انتظامات پر سنیر گرینڈ ماسٹر مبارک علی شان کو مبارکباد پیش کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ایف آئی اے حیدر خان بازئی تھے اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق وزیر خان محمد وا دیگر سمیت عوام اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مہمان خصوصی حیدر بازئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے گرینڈ ماسٹر مبارک علی شان پرائیڈ آف پاکستان کو اور ان کے تمام اراکین تمام استادوں کو خصوصاً بلوچستان اسپورٹس بورڈ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں صوبہ بھر میں وا خصوصاً کویٹہ شہر سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا ان مقابلوں میں کوئٹہ کے 15 کلبوں سمیت بلوچستان کے ضلع پشین سے اباسین شان اور نوشکی سے عدنان شان کے کھلاڑیوں نے خصوصی طور پر شرکتِ کی شان وانگ ایم ایم اے مقابلوں میں دو سو بوائز اور سو گرلز کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے صدر بلوچستان ایم ایم اے ایسوسیشن اور سینئر گرینڈ ماسٹر مبارک علی شان پرائیڈ آف پاکستان نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پاس اس فیسٹیول میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک اچھا موقع ہے کیونکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو 35ویں نیشنل گیمز میں بلوچستان کے دستے کیلئے منتخب کیا جائے گا، آخر میں مہمان خصوصی ڈپٹی ایف آئی اے حیدر بازئی سابق وزیر خان محمد اور گرینڈ ماسٹر نے نے کامیاب کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور استادوں کو یادگاری شیلڈ سزے نوازا شان وانگ ایم ایم اے ایونٹ میں 7 ویٹ کیٹگریز گرلز اور سات کیٹگریز بوائز کو?ٹہ پشین نوشکی کے 15 سے زائد کلبوں سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، مظفر شان اکیڈمی گرلز بوائز میں پہلی پوزیشن اور شان اکیڈمی نے گرلز اور بوائز میں دوسری، غورغشت اکیڈمی اور ازمرے اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی آخر میں سینئر گرینڈ ماسٹر مبارک علی شان پرائیڈ آف پاکستان نے فرداً فرداً تمام مہمانوں کا استادوں کا محکمہ کھیل بلوچستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی آخر میں یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے سماجی اور سیاسی کارکن حاجی طاہر ہزارہ فرنچ کوزین کی طرف 20 پونڈ بجی کا ٹا گیا