
حکومت کا چینی کی سرکاری قیمت 164 روپے مقرر کرنے کا عندیہ
چینی 130 روپے کی قیمت میں دستیاب ہونے کے دعوے کرنے والی حکومت نے اب خود چینی کی سرکاری قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا
محمد علی
جمعرات 20 مارچ 2025
23:31

(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار نے اجلاس کے دوران چینی کی سرکاری قیمت میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمت 164 روپے ہونی چاہیئے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شوگرملز مالکان کمرشل صارفین کے لیے قیمت مقررکرنے کے حق سے دستبردار ہونے کو تیار نہ ہوئے اور چینی کی ایکس مل قیمت 159 روپے صرف ایک ماہ کے لیے مقرر کرنے پر مشکل سے آمادہ ہوئے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوگر ملز مالکان چینی کے 2 نرخ مقرر کرنا چاہتے ہیں مگر حکومتی ٹیم کے مطابق چینی کے 2 نرخ مقرر نہیں کر سکتے اس حوالے سے شوگر ملز مالکان نے کہا کہ گھریلو صارفین کے لیے سستی اورکمرشل صارفین کے لیے مہنگی چینی فراہم کریں گے جب کہ رواں سال گنے کی قیمت 700 سے 750 روپے فی من ادا کی گئی۔ حکومتی ٹیم کے مطابق کسان کو گنے کی قیمت 350 روپے فی من ادا کی گئی، کیسے یقینی بنایا جائیگا کہ منڈی میں گھریلوصارفین کے لیے فراہم کی گئی؟ چینی گھریلو صارفین تک ہی پہنچے گی ؟ حکومتی ٹیم نے کہا کہ منڈی والے گھریلو صارفین کے لیے فراہم کی گئی چینی کمرشل نرخ پرمشروبات اوربیکریوں کو ہی بیچیں گے۔ اس فیصلے سے مارکیٹ میں چینی کی کمی ہوگی جس سے نرخ بڑھیں گے۔ ذرائع کے مطابق اختلافات کے بعد اس معاملے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ ہو گا اور چینی کی قیمت پر اگلا اجلاس عید کے فوراً بعد بلایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ انسانی المیہ: حقائق جاننے کے لیے صحافیوں کو رسائی دینے کا مطالبہ
-
این اے 213 ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں پیپلز پارٹی کامیاب قرار
-
سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا
-
بلوچستان میں سڑکیں بنانے کی مخالفت چھوٹی سوچ اور تنگ نظری والے کررہے ہیں
-
وفاقی حکومت کا ملکی معیشت کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کا فیصلہ
-
ماہ رنگ بلوچ، پاکستان میں نسلی اقلیت کے لیے مزاحمت کا ایک چہرہ
-
جنگ بندی کی ناکامی کا ذمہ دار اسرائیل ہے، قطری امیر
-
بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں صوبائی خودمختاری کی آئینی حدود کو تسلیم کیا جائے
-
وزیراعظم شہباز شریف پٹرول کی قیمتیں کیوں کم نہیں کر رہے؟
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیجارتو کی ملاقات
-
فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف بلوچستان کو دینے پر اعتراض سمجھ سے بالاتر ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.