سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 10 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا

فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 مارچ 2025 00:22

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 20 مارچ 2025ء ) پاک فوج کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 10 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخواہ کے ڈی آئی خان کے علاقے طور درہ میں خفیہ اطلاع پر خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 10 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔