کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 1100 ایکڑ اراضی پر تجاوزات کا انکشاف

جمعہ 21 مارچ 2025 23:14

کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 1100 ایکڑ اراضی پر تجاوزات کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2025ء)قومی اسمبل میں کراچی پورٹ ٹرسٹ کی 1100 ایکڑ اراضی پر سیاسی اثرات اور دیگر عوامل کے باعث تجاوزات کا انکشاف ہوا ہے ،وزیر بحری امور جنید انور چوہدری نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردیں،وزیراعظم کی ہدایت پر کے پی ٹی کی اراضی واگزار کرانے کیلئے اقدامات جاری ہیں،تجاوزات کے خلاف پانچ علاقوں میں سندھ حکومت کے ساتھ ملکر مشترکہ آپریشن کئے گئیانسداد تجاوزات مہم میں اب تک 60 ایکڑ راضی واگزار کرائی گئی ہے،پورٹ قاسم اتھارٹی نے 17! ایکڑ اراضی واگزار کرائی،گلشن بے نظیر ٹاؤن شپ سکیم بلاک ڈی میں 2010 میں 7.84 ایکڑ اراضی عارضی طور پر سیلاب متاثرین کو دی،متاثرین سے زمین واپس واگزار کرانے کیلئے کوشش جاری ہی