Live Updates

سماجی تحفظ کے منصوبوں زمونگ کور اور پناہ گاہوں کے آپریشنل اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

جمعہ 21 مارچ 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے صوبے میں جاری سماجی تحفظ کے منصوبوں زمونگ کور اور پناہ گاہوں کو مستقل اور پائیدار بنیادوں پر چلانے کے لئے ان اداروں کے آپریشنل اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سال کے بجٹ میں ان فلاحی سرگرمیوں کے تمام اخراجات کو ریگولر بجٹ میں شامل کیا جائے کیونکہ گرانٹ ان ایڈ کے ذریعے ایسی فلاحی سرگرمیوں کو بہتر انداز میں چلانا ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ انہوں نے زمونگ اور پناہ گاہوں کے معاملات سے متعلق منعقد ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین سید قاسم علی شاہ، مزمل اسلم کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ اکرام اللہ خان اور متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوئے۔اجلاس میں صوبے کے مختلف اضلاع میں  زمونگ کور کے مزید مراکز قائم کرنے جبکہ پشاور میں بچیوں کے لئے زمونگ کور کا الگ مرکز قائم کرنے بھی فیصلہ کیا گیا ۔ وزیر اعلیٰ نے  پناہ گاہوں کے عملے کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر عملے کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات