پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری

24 گھنٹے کے دوران 30 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں965 افراد سے پوچھ گچھ ،07 مشتبہ افراد گرفتار جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کے دوران 02 پولیس اہلکار شہید، 04 مجرمان زخمی ،03 گرفتار ہوئے

ہفتہ 22 مارچ 2025 13:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء)امن و امان کے قیام کے لئے پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز میں965 افراد سے پوچھ گچھ اور07 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 491 کومبنگ آپریشنز میں17 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ اور73 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشنز، چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 509 اشتہاری، 216 عدالتی مفرور، 86 عادی مجرمان بھی گرفتار کئے گئے ،جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمدہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران 02 پولیس اہلکار شہید، 04 مجرمان زخمی اور03 گرفتار ہوئے ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دہشتگردوں، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔