
بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع عدالت نے خارج کردیا
سندھ ہائی کوٹ کے فیصلوں سے 23 ارب روپے جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 8.4 ارب روپے ریکور کئے گئے، حکم امتناع خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروادیا
فیصل علوی
ہفتہ 22 مارچ 2025
13:35

(جاری ہے)
وزارت قانون کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو زیرالتوا مقدمات میں فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے فائنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن ( ونڈ فال آمدن) پر لگائے گئے ٹیکس کے حکم امتناع کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو ان مقدمات کی پیروی کیلئے بہترین ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔دریں اثناءوزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور انکی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اپنی محنت سے تاریخی اقدام ممکن بنایا۔ اللہ رب العزت نے چاہا تو اسی طرح کے مزید اقدامات سے ہم پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح کے تخلیقی اور مضبوط اقدامات سے ہی ٹیکس کلیکشن میں اضافہ اور معیشت میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔31.5 ارب روپے کی خطیر رقم قومی خزانے میں جمع ہوئی جس سے صحت، تعلیم و دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے سٹے آرڈر ختم ہونے پر بینکوں نے 24 گھنٹے میں 23 ارب روپے ایف بی آر میں جمع کرائے تھے۔مزید اہم خبریں
-
سلامتی کونسل: جنوبی سوڈان میں یو این مشن کی مدت میں توسیع
-
پوپ لیو کو کیتھولک روحانی پیشوا منتخب ہونے پر گوتیرش کی مبارکباد
-
مشرقی یروشلم میں فلسطینی سکولوں میں اسرائیلی کارروائی کی مذمت
-
اسلام آباد کی تمام بلند عمارتوں پر ہنگامی سائرن نصب کر دئیے گئے
-
پاک فوج نے بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر تباہ کر دیا
-
اللہ نہ کرے کہ ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے
-
سندھ میں یونیسف اساتذہ اور طلباء کو جدید تعلیم و تربیت دینے میں مصروف
-
اسرائیلی کارروائی: مغربی کنارے پر بڑی تعداد میں فلسطینی گھر مسمار
-
پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
-
موجودہ حالات میں سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور ان کے گرد مزید گھیرا تنگ نہ کیا جائے
-
آج ڈرونز آئے ہیں کل جہازآئے تھے ہم اپنا دفاع کریں گے
-
قوم منتظر ہے کہ نواز شریف بھی بھارتی جارحیت کے خلاف بات کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.