
کراچی،نیوکراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک جاں بحق، دو زخمی
ہفتہ 22 مارچ 2025 17:09
(جاری ہے)
مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 45 سالہ عبدالجبار کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے وال بابو الدین اور احتشام کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔عباسی شہید اسپتال میں مقتول کے بیٹے ، نواسے اور بھانجھے سمیت دیگر افراد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول عبدالجبار فروٹ کا کاروبار اور سماجی کارکن تھے جو روز کی بنیاد پر نیو کراچی 5 نمبر پر شہریوں کے لیے افطاری کا اہتمام کرتے تھے۔
غریبوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے ، مقتول 6 بچوں کا باپ تھا جبکہ واقعے سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہمیں تو فون پر اطلاع ملی تھی کہ عبدالجبار کو گولی لگی ہے اور وہ عباسی شہید اسپتال پہنچے تو وہ جاں بحق ہو چکے تھے۔اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کی جانب سے افطار سے کچھ دیر پہلے فائرنگ کی گئی تھی اور اس کے جواب میں وہاں موجود کچھ افراد کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں عبدالجبار گولی لگنے جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔تاہم، پولیس کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر رہی ہے علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نیو کراچی میں چھالیہ مارکیٹ میں لیاری گینگ وار کے نام پر دکانداروں کو بھتے کی کال کر کے پرچیاں بھیجی جا رہی ہیں اور چند روز قبل بھی نیو کراچی میں بھتہ خوروں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچہ فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوچکا ہے۔اس کے علاوہ بھتہ خوری کے حوالے سے پولیس نے متعدد مقدمات بھی درج کیے ہیں جس کی تفتیش کا عمل جاری ہے۔ڈسٹرکٹ سینٹرل کے نیو کراچی ڈویژن میں بھتہ طلب کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور کسی بھی بھتہ خور کی تاحال عدم گرفتاری پر کاروبار افراد میں اشتعال پایا جاتا ہے اور وہ اپنی حفاظت کا خود ہی بندوبست بھی کر رہے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
پاک فضائیہ نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، ڈاکٹرراغب حسین نعیمی
-
ہم بھارت سے ڈرنے والے نہیں ، دشمن کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، گورنرسندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.