سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث سندھ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے ،جی ڈی اے

ہفتہ 22 مارچ 2025 17:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2025ء) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی ای) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر صفدر علی عباسی، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا ، سید زین شاہ ، لیاقت علی خان جتوئی ، مسرورخان جتوئی ، عبدالرزاق راہموں اور دیگر نے پانی کے عالمی دن پر جاری اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ کے کرپٹ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث سندھ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو گیا ہے ، ہر طرف بھوک و افلاس کا سایہ منڈلا رہا ہے ، جی ڈی اے کے رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ میں پانی نہیں ہونے کی وجہ سے ہر طرف ریت ہی ریت ہے اور سندھ میں لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہوچکی ہے ، رہنماؤں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اقتدار کی خاطر دریائے سندھ پر نئی 6 کینال نکالنے کی اجازت دیکر دریائے سندھ کا سودا کیا ہے جس کی وجہ سے سندھ مکمل طور پر بنجر ہو جائے گا ، رؤہنماں نے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر نئی کینال نکالنے کے خلاف پر امن احتجاج کرنے والوں پر داخل جھوٹے مقدمات واپس لیکر فوری طور پر رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی سندھ سے سچی ہے تو وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرے اور وفاقی سرکار کو بھی سندھ کے عوام کے کی رائے کو اہمیت دیتے ہوئے 6 کینال کے منصوبہ کو واپس لینے کا اعلان کریں ، انہوں نے کہا کہ سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث گندم ۔

(جاری ہے)

چاول اور دیگر اجناس کی کمی کا شکار ہے ۔