پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل ہفتہ 22 مارچ 2025 22:58

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں افطار ڈنر اور یوم پاکستان کی تقریب
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء)پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں سوشل سینٹر کے صدر خالد حسین چوہدری کی جانب سے ایک پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں یوم پاکستان کی مناسبت سے خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی متحدہ عرب امارات میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی تھے، جبکہ پاکستان قونصلیٹ دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے اماراتی حکومت کے اس فیصلے کو سراہا کہ سال 2025 کو "ائیر آف کمیونٹی" قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام مختلف کمیونٹیز کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ افطار سے قبل متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔